MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک کی جانب سے Q3 2025 کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری

Last updated: جنوری 20, 2026 1:15 صبح
Sameer Sheikh
Share
SHARE

کراچی، 19 جنوری 2026 — ٹک ٹاک نے اپنی Q3 2025 کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ جولائی تا ستمبر 2025 کے اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور پلیٹ فارم پر کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، Q3 2025 کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں۔ پاکستان میں پروایکٹو ریموول ریٹ 99.8 فیصد رہا، جبکہ 95.9 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دی گئیں۔ ٹک ٹاک کے مطابق، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیفٹی ٹیمیں ایسے معاملات پر زیادہ توجہ دے سکتی ہیں جن میں انسانی فیصلہ ضروری ہو، جیسے اپیلز کا جائزہ، ماہرین سے رہنمائی اور تیزی سے بدلتی صورتحال پر ردِعمل۔

عالمی سطح پر، اس سہ ماہی کے دوران 204 ملین (204,534,932) ویڈیوز پلیٹ فارم سے ہٹائی گئیں، جو کہ اپ لوڈ ہونے والے مجموعی مواد کا تقریباً 0.7 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے 186,608,081 ویڈیوز خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے شناخت کر کے ہٹائی گئیں، جبکہ مزید جائزے کے بعد 8,950,735 ویڈیوز بحال بھی کی گئیں۔ عالمی سطح پر پروایکٹو ریموول ریٹ 99.3 فیصد رہا اور 94.8 فیصد مواد 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دیا گیا۔

پلیٹ فارم کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے، اس سہ ماہی میں 118,618,399 جعلی اکاؤنٹس حذف کیے گئے، جبکہ 22,226,542 ایسے اکاؤنٹس بھی ہٹائے گئے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 30 فیصد میں حساس یا بالغ موضوعات شامل تھے جو ٹک ٹاک کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ مزید 15.7 فیصد ویڈیوز سیفٹی اور شائستگی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر، جبکہ 2.7 فیصد پرائیویسی اور سیکیورٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں۔ اس کے علاوہ، 32.9 فیصد ویڈیوز غلط معلومات، جبکہ 34.4 فیصد ویڈیوز ایڈیٹڈ میڈیا اور اے آئی سے تیار کردہ مواد کے زمرے میں آئیں۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کی باقاعدہ اشاعت ٹک ٹاک کی شفافیت اور ذمہ داری کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ Q3 2025 رپورٹ سے متعلق مزید تفصیلات اور ٹک ٹاک کی مواد سے متعلق پالیسیز، ٹولز اور گائیڈ لائنز جاننے کے لیے ٹک ٹاک ٹرانسپیرنسی سینٹر وزٹ کیا جا سکتا ہے، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان طبی تعاون پر اتفاق
Next Article سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح پر۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
 سائنسدانوں نے زمین کے اندر پھیلے وسیع فنگل نیٹ ورکس کا سراغ لگا لیا
 سائنسدانوں نے زمین کے اندر پھیلے وسیع فنگل نیٹ ورکس کا سراغ لگا لیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 12, 2026
سمندری حیات کا قتلِ عام: مچھلی پکڑنے والے جالوں میں پھنس کر ہر روز ہزاروں جانور ہلاک
سمندری حیات کا قتلِ عام: مچھلی پکڑنے والے جالوں میں پھنس کر ہر روز ہزاروں جانور ہلاک
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 12, 2026
المی تیل کے ذخائر میں کمی، جنگ بندی کے لیے دباؤ میں اضافہ
المی تیل کے ذخائر میں کمی، جنگ بندی کے لیے دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 12, 2026
کراچی: الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی اور جھنڈے لہرانے پر 11 افراد گرفتار
کراچی: الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی اور جھنڈے لہرانے پر 11 افراد گرفتار
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جون 12, 2026
پاکستان مسلسل دو سال گرم ترین ریکارڈ: موسمیاتی تبدیلی کا نیا چیلنج
پاکستان مسلسل دو سال گرم ترین ریکارڈ: موسمیاتی تبدیلی کا نیا چیلنج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 12, 2026
اقتصادی سروے 2025-26: سیلاب سے زراعت کو 430 ارب روپے کا نقصان
اقتصادی سروے 2025-26: سیلاب سے زراعت کو 430 ارب روپے کا نقصان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 12, 2026

You Might Also Like

انٹرٹینمنٹ

بیڈ بنی نے پانچ لاطینی گرامی ایوارڈز جیت لیے، سپر باؤل کے لیے تیاری

By Sameer Sheikh
انٹرٹینمنٹ

ابھیشیک بچن نے 25 سالہ کیریئر میں پہلی بار فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکار جیت لیا

By Sameer Sheikh
انٹرٹینمنٹ

بنگلہ دیشی ڈرامے پر پاکستانی سیریل ’’کبھی میں کبھی تم‘‘ سے مشابہت کے چرچے

By Ayesha Aqil
انٹرٹینمنٹ

کھلے مینہول میں گر کر بچے کی ہلاکت نے ماہرہ خان اور سجل علی کو افسردہ کردیا

By Abdul Qavi
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?