پنجاب صوبائی دارالحکومت میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا ،4 مریض سامنے آگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق شہریوں کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے چار مریض رپورٹ ہوئے جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے، مریضوں میں 30 سالہ سلطانہ ارم، 25 سالہ حمزہ منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ 33 سالہ نعمان اور 18سالہ اُنس بھی منکی پاکس وائرس پایا گیا جس کی لیب ٹیسٹ میں تصدیق ہوگئی، میو ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب سی ای او میو ہسپتال کا مزید کہنا تھا کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
