MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
میٹروپولیٹن

بلوچستان میں پیپلز ٹرین سروس پر اصولی اتفاق، سریاب تا کچلاک کے بعد مستونگ اور پشین تک توسیع کا فیصلہ

Last updated: جنوری 21, 2026 3:19 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

میر سرفراز بگٹی اور حنیف عباسی کی زیرِ صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان پیپلز ٹرین سروس سمیت مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

‎وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی نے پیپلز ٹرین سروس کو پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے باہمی اشتراک کا حسین امتزاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان میں سستی اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی 78 سالہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر ڈیولوشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عملی قیادت بلوچستان نے سنبھالی ہے، جو وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد اور اشتراکِ عمل کی مضبوط مثال ہے۔

‎وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں بتایا کہ پیپلز ٹرین سروس منصوبے کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے رواں ہفتے جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سریاب تا کچلاک پیپلز ٹرین سروس کے آغاز کے بعد اسے مستونگ اور پشین تک توسیع دی جائے گی، جبکہ حکومت بلوچستان ریلوے اسٹیشنز کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی وسائل فراہم کرے گی۔ ان کے مطابق ریلوے سسٹم کی بحالی اور عوام کو سستی سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

‎اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مقامی ریلوے سروسز کے منصوبوں میں دیگر صوبوں نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، تاہم عملی پیش رفت بلوچستان نے کی ہے، جو وزیر اعلیٰ کی مؤثر قیادت اور واضح وژن کا ثبوت ہے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر ریلویز نے ریلوے فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں تیز رفتار پیش رفت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
Next Article عالمی امدادی ادارے پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے سنگ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

informationمیٹروپولیٹن

شاہراہِ بھٹو عید الاضحیٰ سے قبل ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی: وزیراعلیٰ مراد

By Ayan Ahmed
میٹروپولیٹن

گل پلازہ سانحہ ایک بڑا المیہ، حکومت کو سنجیدگی سے کردار ادا کرنا ہوگا: شاہد خاقان عباسی

By Aiza Uddin
میٹروپولیٹن

ماڑی پور میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچلنے والا ٹریلر پکڑا گیا

By Aiza Uddin
میٹروپولیٹن

لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?