کراچی: Federal Urdu University of Arts, Science and Technology (FUUAST) میں منعقدہ کیمسٹری فیسٹیول "انوویشن اینڈ کریئیٹیویٹی 2026” میں Aligarh Institute of Technology (AIT) کے طلباء نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
فیسٹیول کا افتتاح رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ نے کیا۔ تقریب میں مختلف جامعات کے طلباء نے سائنسی اور تحقیقی منصوبے پیش کیے۔ AIT کے شعبۂ کیمیکل کی سربراہ ڈاکٹر سیدہ یاسمین مزمل اور ڈاکٹر سمیرا نورین کی نگرانی میں طلباء عازق حسنین، علینہ زہرہ اور عائشہ نے شرکت کی۔
خصوصی طور پر طالبہ علینہ زہرہ کے پروجیکٹ “Extraction of Dyes from Natural Product” کو بہت سراہا گیا۔ اس منصوبے میں قدرتی ذرائع سے رنگ نکالنے کے سائنسی طریقے پیش کیے گئے۔
فیسٹیول کے اختتام پر تقسیمِ اسناد کی تقریب ہوئی جس میں علینہ زہرہ اور عائشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی سے ادارے کا نام روشن ہوا اور طلباء میں خود روزگار اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ ملا۔
پرنسپل شاہد جمیل اور کنوینر سید محمد محسن کاظم نے طلباء کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔
