MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تعلیم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم: ضیاء القیوم ای ڈی ایچ ای سی اسلام آباد کی برطرفی معطل، عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم

Last updated: اگست 1, 2025 10:52 صبح
MediaHyde
Share
SHARE

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ میڈیا ہائٹ)

اسلام آباد کی عدالت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے اقدام کو اگلی سماعت تک معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں۔ عدالت نے ابتدائی طور پر رائے دی ہے کہ ان کی برطرفی قانونی جواز سے محروم تھی اور ایچ ای سی آرڈیننس 2002 کے سیکشن 6(6) کے تحت ان کے آئینی حق کی خلاف ورزی کی گئی۔

31 جولای کےعدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ جو نوٹیفکیشنز ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے حوالے سے جاری کیے گئے، وہ قانونی طور پر مؤثر نہیں ہیں اور اگلی سماعت تک ان کے تمام قانونی اثرات معطل تصور کیے جائیں گے۔ توہین عدالت معاملے پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے طلب کیا ہے۔جن جن میں سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر مظہر سعید اور دیگر شامل ہیں

باوثوق ذرائع کے مطابق، عدالتی فیصلے کے باوجود ڈاکٹر ضیاء القیوم کو تاحال عملی طور پر عہدہ سنبھالنے سے روکا گیا، جس پر قانونی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی سطح پر عدالتی احکامات کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالی گئی یا دانستہ انتظامی تاخیر کی گئی، تو یہ اقدام توہینِ عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

عدالت کے عبوری حکم کی موجودگی میں کسی بھی قسم کی انتظامی رکاوٹ یا غیر ضروری انتظار، عدالت کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اس تناظر میں بعض حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر ذمہ داران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم کی طرف سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کی برطرفی بغیر قانونی جواز اور شفاف عمل کے کی گئی۔ عدالت نے ان کے مؤقف کو قابلِ غور قرار دیتے ہوئے فوری عبوری ریلیف فراہم کیا، جو ان کی قانونی حیثیت اور عدالتی عمل پر اعتماد کا مظہر ہے۔

اس وقت ڈاکٹر ضیاء بحال ہو چکے ہیں جبکہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ موجودہ صورتحال پر ماہرین تعلیم اور قانونی حلقے نظر رکھے ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ادارہ جاتی حکمرانی قانون، شفافیت اور عدالتی فیصلوں کی مکمل پاسداری کی بنیاد پر آگے بڑھے گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کی ضمانتیں منظور
Next Article شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑنے پر صبا قمر آئی سی یو میں داخل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

’ڈر نے اسے مار ڈالا‘: نیٹ پیپر لیک نے طلبہ کے احتجاج کو کیسے ہوا دی؟
تازہ ترینتعلیم

’ڈر نے اسے مار ڈالا‘: نیٹ پیپر لیک نے طلبہ کے احتجاج کو کیسے ہوا دی؟

By Haris Ali
Uncategorizedتعلیم

ملالہ کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ میں ویڈ (گنجا) پینے سے طالبان حملے کی یادیں تازہ ہوگئیں

By Naureen Farooq
Uncategorizedتعلیم

پنجاب نے پارٹنر اسکول اساتذہ کی تنخواہیں بڑھا دیں

By Naureen Farooq
تازہ ترینتعلیم

کیمبرج AS-لیول ریاضی کا پرچہ آؤٹ: طلبہ کو 9 جون کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?