MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

لوگوں کی وہ عام عادت جو ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنا دیتی ہے

Last updated: فروری 22, 2026 5:36 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ڈپریشن موجودہ عہد میں سب سے عام دماغی عارضہ ہے جس کا سامنا ہر عمر کے افراد کو ہوسکتا ہے۔

‎اب اس کے تیزی سے پھیلاؤ کی ایک اہم وجہ دریافت ہوئی ہے اور وہ ہے زیادہ وقت ٹیلی ویژن (ٹی وی) دیکھتے ہوئے گزارنا۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

‎کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ٹی وی کے سامنے کم وقت گزارنے سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے، خاص طور پر درمیانی عمر کے افراد میں۔

‎اس تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ ٹی وی کے سامنے گزرے جانے والے وقت کو کم کرکے نیند یا ورزش سے بدل دیا جائے تو کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

‎اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا تھا۔

‎اس تحقیق میں 65 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو تحقیق کے آغاز میں ڈپریشن سے محفوظ تھے۔ ان افراد کی مانیٹرنگ 4 سال تک کی گئی اور ہر عمر کے افراد کے گروپس کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا۔

‎ان افراد سے معلوم کیا گیا کہ وہ اپنا کتنا وقت وقت باہر گھومنے، ورزش کرنے، کھیل کود، گھریلو کاموں، دفاتر یا اسکول میں جسمانی سرگرمیوں، ٹی وی دیکھنے اور سوتے ہوئے گزارتے ہیں۔ بعد ازاں ان افراد میں ڈپریشن کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے گئے۔

‎تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ٹی وی دیکھنے کے وقت میں 60 منٹ کم کرکے دیگر سرگرمیوں جیسے ورزش یا نیند کے لیے مختص کرنے سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 11 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ اسی طرح اگر 90 سے 120 منٹ تک کم ٹی وی دیکھا جائے تو یہ خطرہ 25.91 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

‎مگر سب سے زیادہ فائدہ درمیانی عمر کے افراد کو ہوتا ہے۔ اس عمر کے افراد اگر روزانہ ایک گھنٹے کم ٹی وی کو دیکھتے ہیں تو ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 18.78 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ 90 منٹ کم دیکھنے سے 29 جبکہ 2 گھنٹے تک کم ٹی وی دیکھنے سے 43 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

‎اس تحقیق کے نتائج جرنل یورپین سائیکاٹری میں شائع ہوئے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک میں ایڈز کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، قائمہ کمیٹی کا فرضی رپورٹ پر اظہار برہمی
Next Article پاکستان میں 3 لاکھ ایچ آئی وی مریضوں کی بات مفروضے کی بنیاد پر کی گئی: مصطفیٰ کمال
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

Health

بچوں میں کینسر کی تشخیص کیلئے مفت سکیننگ شروع کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

ملک میں ایک روز کے دوران پولیو کے 3 کیس سامنے آ گئے

By Neha Ashraf
Health

کم عمری میں تعلیم کا دباؤ طویل مدتی منفی اثرات رکھتا ہے: تحقیق

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں ہر سال کتنی خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہوتی ہیں؟

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?