MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ہائی کولیسٹرول : دل کے دورے سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

Last updated: مارچ 5, 2026 12:21 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

دل کا خاموش دشمن ہائی کولیسٹرول ہے جو نہایت خطرناک مگر خاموش طبی مسئلہ ہے جو برسوں تک بغیر کسی واضح علامت کے جسم میں پنپتا رہتا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق اکثر افراد کو اس وقت تک اس کا علم نہیں ہوتا جب تک یہ دل، دماغ یا دیگر اہم اعضاء کو متاثر نہ کر دے۔

‎کولیسٹرول ایک چکنائی نما مادہ ہے جو خون میں پایا جاتا ہے۔ یہ دو ذرائع سے حاصل ہوتا ہے

‎پہلا، اسے جگر خود تیار کرتا ہے اور دوسرا یہ خوراک کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، خصوصاً گوشت، مچھلی، انڈے اور دودھ سے بنی اشیاء سے۔

‎کولیسٹرول کی اچھی اور بری دو اقسام ہیں:

‎اچھا کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) جو اضافی کولیسٹرول کو خون سے صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور برا کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) یہ خون کی شریانوں کی دیواروں سے چپک کر انہیں تنگ کر سکتا ہے۔

‎کولیسٹرول جسم کے لیے ضروری بھی ہے کیونکہ یہ ہارمونز کی تیاری، خلیوں کی جھلیوں کی مضبوطی اور وٹامن ڈی بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔ تاہم جب اس کی سطح حد سے بڑھ جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

‎اسے "خاموش قاتل” کیوں کہا جاتا ہے؟

‎طبی ماہرین کے مطابق ہائی کولیسٹرول عموماً درد، تھکن یا کمزوری جیسی فوری علامات پیدا نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے "خاموش بیماری” کہا جاتا ہے۔

‎جب خون میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے تو یہ شریانوں کی دیواروں میں جمع ہو کر ایک سخت تہہ بنا لیتا ہے جسے ایتھروسکلروسیس کہا جاتا ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں شریانیں تنگ اور سخت ہوجاتی ہیں۔

‎اگر خون کا بہاؤ شدید متاثر ہو جائے تو مختلف علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جیسے کہ سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، ٹانگوں میں درد، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ ۔۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس کی علامات ظاہر ہونے کا انتظار کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

‎تاہم، ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ بعض بیماریوں میں مبتلا افراد کو ہر سال یا 6 ماہ میں ایک بار لپڈ پروفائل ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

‎لپڈ پروفائل ٹیسٹ جن لوگوں کو کرانا چاہئے ان میں سرفہرست ذیابیطس کے مریض ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے سے متاثرہ افراد، سگریٹ نوشی کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ بعض مریضوں کو ہر چھ ماہ بعد جبکہ دیگر کو سال میں کم از کم ایک بار ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

‎ہائی کولیسٹرول سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

‎1۔ متوازن غذا:

‎چکنائی والی دودھ کی مصنوعات اور سرخ گوشت کا استعمال کم کریں۔ فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے جئی، دالیں اور سیب کھائیں۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو خوراک میں شامل کریں۔

‎2۔ انڈے کے استعمال میں احتیاط:

‎انڈے کی سفیدی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے اور اس میں چکنائی نہیں ہوتی، تاہم زردی کا زیادہ استعمال محدود رکھیں۔

‎3۔ تیز چہل قدمی:

‎روزانہ کم از کم 30 منٹ تیز واک اچھے کولیسٹرول کی سطح بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

‎4۔ باقاعدہ ورزش:

‎ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ معتدل ورزش کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے میں معاون ہے۔

‎5۔ باقاعدہ ٹیسٹ:

‎چونکہ ہائی کولیسٹرول کی کوئی واضح علامت نہیں ہوتی، اس لیے خون کا باقاعدہ ٹیسٹ ہی اس کی تشخیص کا واحد مؤثر طریقہ ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چند سیکنڈ کی ’شارٹ ویڈیوز‘ کے گہرے اور خطرناک اثرات، خطرے کی گھنٹی بج گئی
Next Article ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
تازہ ترین سیاست
اگست 19, 2026
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 19, 2026
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 19, 2026
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 19, 2026

You Might Also Like

Health

چاول کا زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرناک قرار

By Fatima Nadeem
Health

قربانی کے گوشت کے اصل سپر فوڈز: وہ اعضا جنہیں ہم بھول جاتے ہیں

By Fatima Nadeem
Health

چہرے پر کاسمیٹک فلر انجیکشن لگوانے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی

By Neha Ashraf
Health

گنگا رام اسپتال کے بلڈ بینک سے طبی عملہ غائب، سکیورٹی گارڈ خون نکالتا رہا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?