MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

شدید کورونا اور فلو کے بعد پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، نئی تحقیق

Last updated: مارچ 17, 2026 12:15 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شدید کورونا وائرس یا انفلوئنزا (فلو) کے مریضوں میں مستقبل میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

‎یہ تحقیق امریکی ادارے یونیورسٹی آف ورجینیا ہیلتھ سسٹم کے سائنس دانوں نے کی ہے اور اسے معروف سائنسی جریدے ’سیل‘ میں شائع کیا گیا ہے۔

‎تحقیق کے مطابق شدید نوعیت کے وائرسز پھیپھڑوں میں ایسی دیرپا تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں جو بعد میں کینسر کے خلیوں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتے ہیں۔

‎سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ شدید انفیکشن کے بعد جسم کے مدافعتی خلیات کی کارکردگی کمزور ہو جاتی ہے جس سے پھیپھڑوں میں مسلسل سوزش رہتی ہے اور یہی صورتِ حال رسولیوں کی نشوونما کو تیز کر سکتی ہے۔

‎یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن سے وابستہ تحقیق کے مرکزی سائنسدان ڈاکٹر جئے سُن کے مطابق شدید کورونا یا فلو کے بعد پھیپھڑے طویل عرصے تک سوزش کی حالت میں رہ سکتے ہیں جس سے کینسر کے خلیات کے بڑھنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

‎عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اکثر مریضوں میں اس کی تشخیص دیر سے ہوتی ہے جس سے علاج مشکل ہو جاتا ہے۔

‎تحقیق میں کیے گئے تجربات میں دیکھا گیا کہ شدید پھیپھڑوں کے انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے چوہوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح نمایاں طور پر زیادہ تھی۔

‎اسی طرح  ڈیٹا کے مطابق کورونا کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کا خطرہ تقریباً 1.24 گنا زیادہ پایا گیا، چاہے وہ تمباکو نوشی کرتے تھے یا نہیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید انفیکشن کے بعد نیوٹروفلز اور میکروفیجز نامی مدافعتی خلیات غیر معمولی انداز میں کام کرنے لگتے ہیں جس سے پھیپھڑوں میں ایک ایسا ماحول بن جاتا ہے جو رسولیوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔

‎تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ویکسینیشن اس خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

‎ویکسین وائرس کی شدت کو کم کر دیتی ہے جس سے پھیپھڑوں میں ہونے والی خطرناک تبدیلیوں کا امکان بھی کم ہو جاتا ہے۔

‎ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شدید کورونا، فلو یا نمونیا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی باقاعدہ طبی نگرانی کی جائے تاکہ اگر پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہوں تو بر وقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کیا صرف واک جسمانی صحت اور فٹنس بہتر بنا سکتی ہے؟
Next Article قصور میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ایک ہی گاؤں کے 8 بچے متاثر
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ؛ مالکان اور ٹھیکیدار کے خلاف قتلِ خطا کا مقدمہ درج
لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ؛ مالکان اور ٹھیکیدار کے خلاف قتلِ خطا کا مقدمہ درج
Uncategorized
جولائی 1, 2026
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
بریکنگ نیوز
جولائی 1, 2026
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
Health تازہ ترین
جولائی 1, 2026
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026

You Might Also Like

پری کوئل کا "اسکن نوٹس" حساس جلد کے لیے تعلیمی مرکز بن گیا
Health

پری کوئل کا "اسکن نوٹس” حساس جلد کے لیے تعلیمی مرکز بن گیا

By Misbah Jogyat
Health

سندھ حکومت کا صحت بجٹ میں 8 فیصد اضافہ

By Fatima Nadeem
Health

حکومت پنجاب نے مضر صحت ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا

By Neha Ashraf
Health

خون کا ایک ٹیسٹ کس بیماری کی بگڑتی کیفیت کی پیشگوئی کر سکتا ہے؟ ‎

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?