کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوسرے روز بھی متعدد امتحانی مراکز میں بجلی کی فراہمی معطل رہی، جس کے باعث طلباء کو شدید گرمی میں بغیر پنکھوں کے امتحان دینا پڑا۔
نیو کراچی کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سمیت کئی مراکز میں لوڈشیڈنگ کے باعث امتحانی عمل متاثر ہوا اور طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
طلباء اور والدین نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امتحانات کے دوران بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
