MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ییلو فیور کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی، نئی ویکسین بھی مؤثر ثابت

Last updated: اپریل 13, 2026 12:15 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

طبی دنیا میں ییلو فیور (پیلا بخار) کے خلاف ایک نیا اور طاقتور ہتھیار سامنے آیا ہے، حال ہی میں مکمل ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق، معروف دوا ساز کمپنی ‘سائونفی’ کی تیار کردہ نئی ویکسین ‘vYF’ اپنی کارکردگی اور تحفظ کے لحاظ سے موجودہ رائج ویکسین ‘YF-VAX’ کے برابر ثابت ہوئی ہے، یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دنیا بھر میں اس مہلک وائرس سے سالانہ 29 ہزار سے 60 ہزار اموات ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔

‎ماضی میں وسطی افریقہ اور برازیل میں زرد بخار کے پھیلاؤ کے دوران ویکسین کی عالمی رسد میں شدید کمی دیکھی گئی تھی، جس کی وجہ سے طبی ماہرین کو مجبورا خوراک کے چھوٹے حصے استعمال کرنا پڑے تھے۔ چونکہ اس وائرس کا کوئی باقاعدہ اینٹی وائرل علاج موجود نہیں، اس لیے ویکسینیشن ہی واحد دفاع ہے، نئی ویکسین ‘vYF’ کو روایتی طریقوں کے بجائے ‘ویرو سیلز’ میں تیار کیا گیا ہے، جس کی بدولت بڑے پیمانے پر اور زیادہ تیزی سے ویکسین کی تیاری ممکن ہوسکے گی۔

‎اس کلینیکل ٹرائل میں 18 سے 60 سال کی عمر کے 485 تندرست افراد نے حصہ لیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ نئی ویکسین حاصل کرنے والے 99.7 فیصد افراد میں 28 دنوں کے اندر وائرس کے خلاف حفاظتی اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں، جبکہ پرانی ویکسین میں یہ شرح 99.4 فیصد تھی، تحقیق کے مطابق دونوں گروپوں میں اینٹی باڈیز کی سطح ایک سال تک یکساں رہی اور کسی بھی شریکِ تحقیق میں کوئی بڑا سائیڈ ایفیکٹ یا منفی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

‎طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری کے بعد ‘vYF’ ویکسین عالمی سطح پر ویکسین کی قلت کو دور کرنے اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ وباء کو کنٹرول کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ یہ ویکسین نہ صرف سستی ہوگی بلکہ اس کی وافر مقدار میں دستیابی سے دور افتادہ علاقوں تک رسائی بھی آسان ہوجائے گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈی آئی خان: مضرِ صحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جاں بحق
Next Article نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے میگا منصوبے پر پیشرفت تیز ہوگئی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 17, 2026
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
تازہ ترین سیاست
اگست 17, 2026
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
تازہ ترین کھیل
اگست 17, 2026
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
Technology تازہ ترین
اگست 17, 2026

You Might Also Like

Health

مریضوں کو اسٹروک سے بچانے کیلیے نئی تکنیک وضع

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں ذہنی امراض بڑھ گئے، گزشتہ سال 1 ہزار افراد نے خودکشی کرلی

By Neha Ashraf
Health

ٹی بی سینٹر کی جگہ چلڈرن اسپتال اور نرسنگ سینٹر کی تعمیر کے لیے پنجاب نے وفاق سے قبضہ مانگ لیا

By Neha Ashraf
آئرس لانگ، ایڈز ایکٹیوزم
Healthبلاگ

آئرس لانگ، ایڈز ایکٹیوزم کی رہنما، 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

By Tasneem Juzar
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?