MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے میگا منصوبے پر پیشرفت تیز ہوگئی

Last updated: اپریل 13, 2026 12:17 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

74 ارب روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے میگا منصوبے پر پیشرفت تیز ہو گئی اور مجموعی فزیکل پروگریس 54 فیصد تک پہنچ گئی۔

‎انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب (آئی ڈیپ) کے مطابق کینسر کیئر کلینک 89 فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ مین اسپتال بلڈنگ پر 55 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ بلاک بھی نمایاں پیشرفت کے ساتھ تعمیر کے مراحل میں ہے۔

‎اسی طرح ڈاکٹرز رہائش گاہ، مسجد، ویٹنگ ایریا اور کیفے ٹیریا سمیت معاون عمارات پر مجموعی طور پر 68.7 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ ہاسپِس اینڈ پیلی ایٹو کیئر سینٹر 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

‎حکام کے مطابق منصوبے کی پیشرفت میں تیزی لانے کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں مختلف پیکجز میں بیک وقت جاری ہیں، جس کے باعث مجموعی رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

‎مالی سال 2025-26 کے دوران منصوبے کے لیے 15 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے جن میں سے تقریباً 10.687 ارب روپے جاری تعمیراتی کاموں اور طبی آلات کی خریداری پر خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی فنڈز بھی رواں مالی سال کے اختتام تک استعمال کیے جانے کی توقع ہے۔

‎طبی سہولیات کے حوالے سے بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں جدید میڈیکل آلات کی خریداری کا عمل شروع ہو چکا ہے اور آلات کی ترسیل و تنصیب عمارات کی تکمیل کے ساتھ مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

‎تکنیکی اشاریوں کے مطابق منصوبہ مقررہ شیڈول کے مطابق بلکہ بعض پہلوؤں میں اس سے آگے ہے جہاں شیڈول پرفارمنس انڈیکس (SPI) 1.08 اور کاسٹ پرفارمنس انڈیکس (CPI) 1.73 ریکارڈ کیا گیا ہے جو منصوبے کی مؤثر رفتار اور مالی نظم و ضبط کی نشاندہی کرتا ہے۔

‎منصوبے کی نگرانی کے لیے چیف انجینیئرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنسلٹنٹس پر مشتمل ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں جبکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے ذریعے معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

‎حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ جدید بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے اور موجودہ رفتار برقرار رہنے کی صورت میں اسے مقررہ وقت اور بجٹ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس سے پاکستان میں کینسر کے علاج کی سہولیات میں ایک بڑا اضافہ ہوگا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ییلو فیور کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی، نئی ویکسین بھی مؤثر ثابت
Next Article آصفہ بھٹو کی ملک گیر پولیو مہم میں عوام سے تعاون کی اپیل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں نئے کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی
او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں نئے کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی
کاروبار اور تجارت
جون 29, 2026
حکومت نے پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول باضابطہ طور پر عارف حبیب کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کے حوالے کر دیا
حکومت نے پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول باضابطہ طور پر عارف حبیب کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کے حوالے کر دیا
کاروبار اور تجارت
جون 29, 2026
میدان میں شکست، دلوں میں جگہ: ایران کا ورلڈ کپ سے جذباتی اخراج
کھیل
جون 29, 2026
آذربائیجان کا اسرائیل کی جانب سے 'آرمینیائی نسل کشی' تسلیم کرنے پر سخت ردعمل
آذربائیجان کا اسرائیل کی جانب سے ‘آرمینیائی نسل کشی’ تسلیم کرنے پر سخت ردعمل
تازہ ترین سیاست
جون 29, 2026
پیوٹن کا دعویٰ: یوکرین نے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی تجویز دی تھی
پیوٹن کا دعویٰ: یوکرین نے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی تجویز دی تھی
تازہ ترین سیاست
جون 29, 2026
پیمرا نے جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل کر دیں
پیمرا نے جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل کر دیں
تازہ ترین سیاست
جون 28, 2026

You Might Also Like

کینسر کی بروقت تشخیص کیلئے خون کا سالانہ ٹیسٹ مؤثر قرار
Health

کینسر کی بروقت تشخیص کیلئے خون کا سالانہ ٹیسٹ مؤثر قرار

By Niaz Ali
Health

سوات میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید

By Neha Ashraf
Healthبریکنگ نیوز

فرانس میں ہنٹا وائرس کے 11 کیسز کی تصدیق، ایک مریض کی حالت تشویشناک

By Haris Ali
Health

10 ادویات کے استعمال پر پابندی، پنجاب بھرکے فیلڈ ڈرگ انسپکٹرز کو الرٹ جاری

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?