MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

آصفہ بھٹو کی ملک گیر پولیو مہم میں عوام سے تعاون کی اپیل

Last updated: اپریل 13, 2026 12:20 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے 13 اپریل سے شروع ہونے والی ملک گیر پولیو مہم کے سلسلے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

‎وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور تعاون کریں اور یقینی بنائیں کہ ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے۔

‎اُنہوں نے کہا کہ اِس مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں انسدادِ پولیو کے قطرے پلانا ہے، جو پولیو کے خاتمے کی قومی کوششوں کا حصہ ہے۔

‎خاتونِ اوّل کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اہم مرحلے پر کھڑا ہے، برسوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ملک پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اب آنے والا مرحلہ انتہائی اہم ہے، جہاں ہر بچے تک پہنچنا ضروری ہے۔

‎آصفہ بھٹو نے کہا کہ 13 سے 19 اپریل تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر ویکسینیشن کریں گے، جس میں شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا، پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے بھی دیا جائے گا تاکہ ان کی قوتِ مدافعت اور صحت مند نشوونما میں مدد ملے۔

‎خاتونِ اوّل نے پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2025 میں ملک بھر میں پولیو کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 2026 میں اب تک صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔

‎آصفہ بھٹو نے خبردار کیا کہ خطرہ اب بھی موجود ہے۔ جب تک یہ وائرس کہیں بھی موجود ہے، ہر جگہ کے لیے خطرہ بنا رہتا ہے۔ انہوں نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا کہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور معمول کی ویکسینیشن بھی مکمل کروائیں۔

‎اُن کا کہنا تھا کہ یہ مہم افغانستان کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی، جو سرحد پار وائرس کی منتقلی روکنے اور باقی رہ جانے والے خلا کو ختم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔

‎علاوہ ازیں خاتونِ اوّل نے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو بھی سراہا، جن کی مسلسل محنت ہر گھر تک رسائی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔

‎انہوں نے اجتماعی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اب قریب ہے اور اس کا دارومدار والدین، خاندانوں، برادریوں اور اداروں سب کی مشترکہ کوششوں پر منحصر ہے، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بچہ بھی اس مہم سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے میگا منصوبے پر پیشرفت تیز ہوگئی
Next Article مشرقی بحرالکاہل میں امریکی حملہ، تین افراد ہلاک
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

خواتین کے مقابلے مردوں میں امراض قلب کا خطرہ 7 سال قبل بڑھنے لگتا ہے، تحقیق

By Neha Ashraf
Health

وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے

By Neha Ashraf
Health

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے بعد ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

By Neha Ashraf
Health

پنجاب: امراض قلب کے مریضوں کیلئے 16 اضلاع میں کیتھ لیب کے قیام کا آغاز

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?