MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

سندھ میں ڈینگی سے مزید 4 افراد جاں بحق، ایک دن میں 1200 نئے کیسز رپورٹ

Last updated: نومبر 5, 2025 4:26 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

ڈینگی بخار کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے کیونکہ محکمہ صحت نے منگل کو مزید 4 مریضوں کی موت کی تصدیق کردی۔

‎محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک صوبے میں ڈینگی بخار سے 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 4 اموات گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہوئیں، جبکہ ایک ہی دن میں 1200 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

‎محکمہ صحت کی جانب سے اگرچہ 20 اموات کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم غیر سرکاری ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں اموات کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

‎سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں سندھ میں 13 اموات رپورٹ ہوئیں، جن میں حیدرآباد میں 4، ٹنڈو محمد خان میں 1، کورنگی میں 1، ملیر میں 3، کراچی شرقی میں 2 اور کراچی غربی میں 2 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

‎نومبر میں اب تک ڈینگی سے 7 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 5 حیدرآباد، ایک ٹنڈو اللہ یار اور ایک موت کراچی کے ضلع کیماڑی میں واقع ہوئی۔

‎صوبائی سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ ان مریضوں میں سے کئی کو پہلے سے سنگین طبی مسائل لاحق تھے، جن کی وجہ سے ان کی حالت مزید خراب ہوئی۔

‎انہوں نے بتایا کہ تمام اموات کا ہسپتالوں کی کمیٹیوں نے تفصیلی جائزہ لیا، اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی ڈینگی بخار کو موت کی وجہ قرار دیا گیا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

‎ریحان بلوچ نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ایک نئی وائرل تبدیلی رپورٹ ہوئی ہے، جو بعض کیسز میں بیماری کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کے مطابق ڈینگی ریسپانس سیل مکمل طور پر فعال ہے، فیلڈ آپریشن جاری ہیں، اور ہسپتالوں کی گنجائش بڑھائی جا رہی ہے۔

‎تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیاد پر مچھر تلف کرنے کی مہمات اور عوامی آگاہی کی ضرورت ہے۔

‎ماہرین کے مطابق پیچیدگیاں زیادہ تر سیلف میڈیکیشن اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، کچھ ادویات، مثلاً دردکش ادویہ اور اینٹی بایوٹکس، پلیٹ لیٹس کی تعداد کم کر سکتی ہیں جس سے خون بہنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

‎ڈینگی جو ایڈیِس ایجپٹائی مچھر کے ذریعے پھیلنے والا وائرس ہے، سندھ میں ہر سال صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آتا ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسز میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں جراثیم کش اسپرے کی کمی اور مون سون بارشوں کے بعد جمع شدہ پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونا شامل ہے۔

‎زیادہ تر مریضوں میں ڈینگی کی علامات مبہم ہوتی ہیں یا بالکل ظاہر نہیں ہوتیں، اور وہ ایک سے دو ہفتوں میں صحت یاب ہو جاتے ہیں، علامات میں تیز بخار، شدید سر درد، آنکھوں کے پیچھے درد، پٹھوں اور جوڑوں میں درد، متلی، الٹی اور جلد پر خارش یا دانے شامل ہو سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دل کو تندرست رکھنے کے لیے روزانہ کیا کرنا چاہیے؟
Next Article سعودی عرب سےکراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات، اسپتال منتقل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

Health

ہر سال 62 لاکھ بچوں کی پیدائش، 5سالوں میں پاکستان انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ کر چھٹا بڑا ملک بن جائیگا

By Neha Ashraf
کل کی بہتر صحت کے لیے آج کی دیکھ بھال: لڑکیوں میں ذاتی صفائی کیوں ضروری ہے؟
Health

کل کی بہتر صحت کے لیے آج کی دیکھ بھال: لڑکیوں میں ذاتی صفائی کیوں ضروری ہے؟

By Misbah Jogyat
Health

کورونا ویکسین سے بچوں کی ہلاکتوں کا انکشاف، نیویارک ٹائمز

By Neha Ashraf
Health

شہر میں پولیو ویکسین سےانکار کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے: کمشنر کراچی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?