ممبئی — بالی ووڈ کے مایاناز اداکار اور ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ عامر خان نے تمام تر افواہوں کو سچ ثابت کرتے ہوئے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپریٹ (Gauri Spratt) کے ساتھ شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ 61 سالہ اداکار نے امریکہ سے جاری ایک مختصر لیکن جذباتی بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ 5 جولائی 2026 کو گوری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔
شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے عامر خان نے کہا، "میں اس وقت امریکہ کے دورے پر ہوں۔ شادی کی خبر بالکل سچ ہے، جو کہ 5 جولائی کو ہونے جا رہی ہے۔”
بالی ووڈ کی روایتی شاہانہ اور پرتعیش شادیوں کے برعکس، عامر خان اور 47 سالہ گوری نے اس تقریب کو انتہائی سادہ اور نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر ایک سادہ کورٹ میرج (رجسٹرڈ شادی) کریں گے، جس میں صرف خاندان کے قریبی افراد اور چند مخصوص دوست شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں کوئی میڈیا سرکس یا ریڈ کارپٹ شو نہیں ہوگا، کیونکہ عامر خان اسے اپنے رشتے کا ایک قدرتی اور پرامن ارتقا قرار دیتے ہیں۔
عامر خان نے پہلی بار گوری کو مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کے سامنے متعارف کروایا تھا، جہاں انہوں نے 18 ماہ کے خفیہ تعلقات کے بعد انہیں اپنی لائف پارٹنر قرار دیا۔ تاہم، ان دونوں کی کہانی بہت پرانی ہے۔ وہ پہلی بار تقریباً 25 سال قبل بنگلورو میں ملے تھے، جس کے بعد ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، لیکن بعد میں عامر خان کی کزن نزہت خان کے ذریعے دونوں دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آئے۔ عامر خان نے گزشتہ سال میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا تھا، "میں گوری سے 25 سال پہلے ملا تھا اور اب ہم پارٹنرز ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ ہیں، اور دیکھا، میں نے آپ لوگوں کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دی۔”
گوری کا تعلق بنگلورو سے ہے، اور انہوں نے سال 2004 میں یونیورسٹی آف دی آرٹس لندن سے اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی کا کورس مکمل کیا تھا۔ وہ ممبئی میں ‘بی بلنٹ’ (BBlunt) سیلون چلاتی ہیں اور اب ‘عامر خان پروڈکشنز’ کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔ گوری کا پہلی شادی سے ایک 7 سالہ بیٹا ‘کوئن’ بھی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے دادا، فلپ سپریٹ، ایک برطانوی نژاد کمیونسٹ تھے جو 1920 کی دہائی میں برصغیر کی تحریکِ آزادی میں حصہ لینے کے لیے ہندوستان آئے تھے۔
اس سے قبل عامر خان کا موقف تھا کہ شادی ان کی ترجیح نہیں ہے اور وہ گوری کے ساتھ بغیر شادی کے رہنے پر بھی مطمئن ہیں۔ اس فیصلے میں تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا، "ہاں، یہ سچ ہے کہ ہم پہلے ایسے ہی خوش تھے۔ لیکن اب ہم دونوں محسوس کرتے ہیں کہ ہم اپنے رشتے کو اگلے مرحلے پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ میں ذہنی طور پر بہت پرسکون ہوں۔ گوری اور میں ایک دوسرے کے لیے سنجیدہ ہیں اور دل کی گہرائیوں میں، میں اسے اپنی بیوی مان چکا ہوںOrder۔”
یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ ان کی پہلی شادی ان کی بچپن کی دوست رینا دتا سے 19ائ6 میں ہوئی تھی جو 2002 میں ختم ہوئی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے 2005 میں فلم میکر کرن راؤ سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے؛ دونوں نے 2021 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا لیکن وہ اب بھی بہترین دوست اور شریکِ والدین کی حیثیت سے جڑے ہوئے ہیں۔ گوری کو عامر خان کے خاندان نے کھلے دل سے قبول کیا ہے اور وہ گزشتہ ایک سال سے ایک ہی گھر میں رہ رہے ہیں۔ شادی کی اس انتہائی نجی تقریب میں سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے بڑے ستاروں کی شرکت کا امکان ہے، لیکن اس میں کوئی روایتی فلمی ہنگامہ یا سنگیت کی تقریبات شامل نہیں ہوں گی۔
