ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کے لیے کویت یونیورسٹی لینگویج ٹیچنگ سینٹر اسکالرشپ 2026–27 کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اسکالرشپ HEC کے Learning Opportunities Abroad (LOA) پروگرام کے تحت پیش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد طلبہ کو عربی زبان سیکھنے کے لیے کویت یونیورسٹی میں تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔
HEC کے مطابق اس پروگرام میں منتخب طلبہ کو کویت یونیورسٹی کے لینگویج ٹیچنگ سینٹر میں ایک تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ دیا جائے گا۔ اسکالرشپ کے تحت تعلیمی اخراجات، تربیت اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اہل امیدواروں کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ وہ پاکستانی یا AJK کے شہری ہوں، اور عمر اور تعلیمی معیار مقررہ شرائط کے مطابق ہو۔ درخواست دہندگان کو HEC کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپلائی کرنا ہوگا۔
حکام نے بتایا کہ یہ پروگرام طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی زبان سیکھنے اور مستقبل میں بہتر تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا
