MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کا پہلا ہارٹ ٹرانسپلانٹ مرکز افتتاح کردیا

Last updated: اگست 22, 2026 7:58 شام
Yamna Shahid
Share
مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کا پہلا ہارٹ ٹرانسپلانٹ مرکز افتتاح کردیا
مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کا پہلا ہارٹ ٹرانسپلانٹ مرکز افتتاح کردیا
SHARE

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پاکستان کے پہلے باقاعدہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ مرکز کا افتتاح کردیا ہے۔

مریم نواز شریف ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر کے نام سے قائم کیے گئے اس مرکز میں جدید طبی ٹیکنالوجی اور جدید آلات نصب کیے گئے ہیں، جہاں مستحق مریضوں کو دل کی پیوند کاری کا علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جائے گا۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر مرکز کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اہل اور مستحق مریضوں کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے تمام مراحل بالکل مفت انجام دیے جائیں گے۔ ان کے مطابق عام طور پر دل کی پیوند کاری ایک مہنگا علاج ہے اور حکومت فی ٹرانسپلانٹ 50 ہزار ڈالر تک اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم چینی ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ لاگت تقریباً 10 ہزار ڈالر تک لانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

دورے کے دوران مریم نواز نے ہارٹ ٹرانسپلانٹ مرکز، انجیوگرافی سوٹ، تشخیصی کمروں، آؤٹ پیشنٹ شعبے اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ماڈیولر آپریشن تھیٹر میں نصب جدید طبی آلات کا بھی جائزہ لیا، جن میں ہارٹ لیگ مشین، جدید ٹیسلا ایم آر آئی اور دیگر اعلیٰ معیار کی طبی مشینری شامل ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے اور یہاں دل کی پیوند کاری کا علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر یہ نیا مرکز قائم کیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر یہ منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کیا گیا تاکہ صوبے کی بڑھتی ہوئی طبی ضروریات پوری کی جاسکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مریم نواز جلد نواز شریف کینسر ہسپتال کا بھی افتتاح کریں گی، جس میں ایک ہزار بستروں کی گنجائش ہوگی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ بھی تکمیل کے قریب ہے، جبکہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتال ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان اور ملائیشیا کا دہشت گردی اور اسمگلنگ کے خلاف انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور ملائیشیا کا دہشت گردی اور اسمگلنگ کے خلاف انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق
Next Article 11 سرمایہ کاروں کی گیپکو کی نجکاری میں دلچسپی، حکومت کی توجہ منافع بخش ڈسکوز پر برقرار 11 سرمایہ کاروں کی گیپکو کی نجکاری میں دلچسپی، حکومت کی توجہ منافع بخش ڈسکوز پر برقرار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
عالمی یومِ اطفال پر میری ٹائم میوزیم کراچی میں 7 ہزار بچوں کی شرکت متوقع
عالمی یومِ اطفال پر میری ٹائم میوزیم کراچی میں 7 ہزار بچوں کی شرکت متوقع
تازہ ترین تعلیم
نومبر 18, 2026
ورچوئل سیلز کس طرح مستقبل میں طب کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں؟
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاک فوج نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاکستان کا فتح تھری سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
سفارتی کشیدگی کے باوجود شی جن پنگ نے جاپانی رہنما کا استقبال کیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
ایک غیر معمولی سفارتی اقدام، چین پہنچنے پر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026

You Might Also Like

Health

سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز

By Neha Ashraf
سائیکلوسپورا: امریکی فوڈ سیفٹی سسٹم کو چکمہ دینے والا خاموش قاتل
Healthتازہ ترین

سائیکلوسپورا: امریکی فوڈ سیفٹی سسٹم کو چکمہ دینے والا خاموش قاتل

By Haris Ali
غزہ میں موسم سرما کی آمد، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہیلتھ کرائسز کا انتباہ
Healthتازہ ترین

غزہ میں موسم سرما کی آمد، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہیلتھ کرائسز کا انتباہ

By Haris Ali
Health

گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا دھندا جاری، راولپنڈی سے اسٹریچر پر بندھا شخص بازیاب

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?