MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تعلیم

ضیاء الدین یونیورسٹی میں جعلی خبروں کے خلاف آ گاہی کیلئے میڈیا لٹریسی ٹریننگ کا انعقاد

Last updated: مئی 26, 2025 10:53 شام
Naureen Farooq
Share
SHARE

ضیاءالدین یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت "جعلی خبریں: اثرات اور نتائج کی تفہیم” کے عنوان سے ایک میڈیا لٹریسی ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس کا مقصد طلبہ اور فیکلٹی کو جعلی خبروں کی پہچان، ان کے اثرات اور زمہ دارانہ میڈیا استعمال سے متعلق آگاہی دینا تھا۔

اس تربیتی نشست کا مقصد شرکاء کو تنقیدی سوچ کی مہارتیں فراہم کرنا تھا تاکہ وہ جعلی خبروں کی شناخت کر سکیں، ان کے سماجی نتائج کو سمجھ سکیں اور باخبر اور اخلاقی طور پر میڈیا کا استعمال کر سکیں۔ ساتھ ہی اداروں اور افراد کے کردار پر زور دیا گیا جو غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم ہیں۔

ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) سے وابستہ سینئر صحافی رفت سعید نے سوشل میڈیا پر ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ پوسٹ کو لائک یا شیئر کرنا قانونی یا ساکھ کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی ورکشاپس کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگ خبری ذرائع کی تصدیق کرنا سیکھ سکیں۔

معروف سینئر صحافی فہیم صدیقی نے وضاحت کی کہ کس طرح غلط معلومات (مِس انفارمیشن) بالآخر بدنیتی پر مبنی جھوٹی معلومات (ڈس انفارمیشن) میں تبدیل ہو کر سماج میں افراتفری اور تقسیم پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سائبر کرائمز کی نگرانی کیلئے قانونی فریم ورک موجود ہے، لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات کے تیز پھیلاؤ نے افراد اور برادریوں کو زیادہ کمزور بنا دیا ہے۔

ضیاءالدین یونیورسٹی کے ہیڈ آف پی آر اینڈ کمیونیکیشنز عامر شہزاد نے زور دیا کہ جعلی خبروں کے خلاف کارروائی صرف انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی ذمہ داری ہے کیونکہ اس کے نتائج پورے معاشرے اور قوم کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

آخر میں، کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفی کی پرنسپل ڈاکٹر سمیرا خواجہ پنجوانی نے مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اجتماعی شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے کہ ہم خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو اس خطرے سے محفوظ رکھیں۔

اس سیشن میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اختتام پر سوال و جواب کا ایک مفید سیشن ہوا جس میں طلبہ نے موضوع کی مزید تفہیم حاصل کی_

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب میں سولر پینلز کے لیے نئے اقدامات کرنے کا فیصلہ
Next Article انٹرمیڈیٹ امتحان میں نقل کی کوشش،44 موبائل فونز برآمد
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکہ-ایران امن معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں زبردست اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں زبردست اضافہ
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
سندھ حکومت کا 5 لاکھ مفت سولر سسٹمز دینے کا اعلان، کم آمدنی والے خاندان مستفید ہوں گے
سندھ حکومت کا 5 لاکھ مفت سولر سسٹمز دینے کا اعلان، کم آمدنی والے خاندان مستفید ہوں گے
pakistan
جون 17, 2026
پاکستان میں آج ڈالر، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتیں برقرار
پاکستان میں آج ڈالر، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتیں برقرار
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی — 17 جون 2026
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی — 17 جون 2026
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
امریکہ کے رات کے آسمان پر پراسرار ’فائر بال‘ کا نظارہ، شہری ششدر
امریکہ کے رات کے آسمان پر پراسرار ’فائر بال‘ کا نظارہ، شہری ششدر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 17, 2026
کراچی میں گرمی اور حبس کا راج، شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان
کراچی میں گرمی اور حبس کا راج، شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 17, 2026

You Might Also Like

تعلیم

پنجاب حکومت نے انٹرن شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار اسکول ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

By Naureen Farooq
تعلیم

داؤد یونیورسٹی میں الوداعی عشائیہ، اے آئی فلم مقابلے کے فاتحین کو انعامات دیے گئے

By Naureen Farooq
تعلیم

جے ایس ایم یو میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ منائی گئی

By Alisha Akhtar
تعلیم

کے پی کابینہ نے اساتذہ کے لیے میرٹ پر مبنی ای۔ٹرانسفر پالیسی منظور کرلی

By Naureen Farooq
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?