MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

Last updated: جولائی 17, 2025 2:38 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے ، مریض جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔

‎رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ 33 سال کے مریض کو بخار، مسوڑھوں اور ناک سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ لایا گیا تھا، مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا۔

‎مریض کو جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، متاثرہ شخص بھینس کالونی کا رہائشی اور ہیئر ڈریسر ہے۔ حکام محکمہ صحت کے مطابق عیدالاضحٰی کے بعد کراچی میں 2 افراد کانگو وائرس سے انتقال کرچکے ہیں ۔

علامات:

کانگو وائرس سے متاثرہ شخص میں اچانک تیز بخار، سر، کمر اور پھٹوں میں درد اور کھچاؤ پیدا ہوتا ہے۔ ساتھ ہی متلی، قے، گلے میں سوزش اور چھالوں کی شکایت ہوتی ہے۔ تشخیص کے دوران مریض کے سفید خلیوں اور پلیٹلیٹس میں واضح کمی ہوتی ہے۔

‎جس کی بنا پر قوت مدافعت میں کمی واقع ہوجاتی ہے اور خون پتلا ہونے کی وجہ سے بخار ہیموریجک فیور کی شکل اختیار کرتا ہے۔ جسم کے کسی بھی حصے مثلا کان، ناک، منہ اور اندرونی اعضاء سے خون کا بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ ساتھ ہی جسم پر بھی سرخ دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ مریض کا جگر، پھیپھڑے اور گردے متاثر ہوتے ہیں اور ایک ہفتے کے اندر اندر مریض کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

تشخیص اور علاج:

اس وائرس کی تشخیص کے لیے متاثرہ مریض کے خون کے نمونے لے کر پی سی آر کیا جاتا ہے۔ یہ مرض لاعلاج نہیں، اس لیے مذکورہ بالا علامات کی روشنی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرہ شخص کو فوری طور پر ٹرشری کئیر سینٹر منتقل کرنا چاہیے تاکہ بروقت علاج ممکن ہو۔

احتیاطی تدابیر:

متعدی بیماریوں کے صورت میں جہاں متاثرہ افراد کا علاج ضروری ہے، وہیں ان کی مزید روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر بھی اہم ہیں اور یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب تک کانگو وائرس سے بچنے کی ویکسین نہیں بنی۔ وائرس زدہ کیڑوں کی موجودگی کے باوجود بھی مویشیوں میں علامات نہیں ہوتیں اس لیے بھی بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر لازمی ہیں۔ اس سلسلے میں ماہرین کچھ احتیاطی تدابیر بتاتے ہیں۔

  • مویشی رکھنے والی جگہ باقاعدگی سے کیڑے مار سپرے کروائیں۔
  • گھروں میں جانوروں کا گوشت دھونے سے پہلے دستانے پہنیں اور گوشت کو اچھی طرح سے پکائیں۔
  • متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کریں۔
  • متاثرہ مریض سے ملنے یا اس کی دیکھ بھال کے بعد ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن وغیرہ سے دھوئیں۔
  • مریض کا بچا ہوا کھانا تلف کریں۔
  • کانگو سے ہلاک میت کی جسمانی رطوبتوں سے احتیاط کرتے ہوئے ان کے غسل اورتدفین کا انتظام کریں۔ اس دوران ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں۔

‎یاد رکھیں احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی ڈرامے کی کہانی پاکستانی سیریل "تیرے بن” سے مشابہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
Next Article سارہ خان کی بدلی ہوئی شخصیت پر مداح حیران، سرجری کی چہ مگوئیاں شروع
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے" کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے” کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
مئی 16, 2026
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
مسلمانوں اور عیسائیوں کو مل کر نفرت کا مقابلہ کرنا چاہیے: پوپ لیو
تازہ ترین مذہبی
مئی 15, 2026
بگڑتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے درمیان پاکستان کو صاف اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت
بگڑتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے درمیان پاکستان کو صاف اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
امریکی کمانڈر نے ایران میں شہری ہلاکتوں کے الزامات کو مسترد کر دیا
بریکنگ نیوز
مئی 15, 2026
سندھ میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط سماجی تحفظ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
سندھ میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط سماجی تحفظ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026

You Might Also Like

دو ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے
Health

دو ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے

By Niaz Ali
Health

این آئی سی وی ڈی مفت کارڈیک سرجریز کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا، 2025 میں 16 لاکھ مریضوں کا علاج

By Neha Ashraf
Health

لاہور: منکی پاکس کے کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

قومی ادارہ صحت میں ماحولیاتی الرجی ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?