MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
بریکنگ نیوزسیاست

وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات، سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کی اصولی حمایت کی تعریف

Last updated: جولائی 24, 2025 11:13 شام
Shaista Khan
Share
SHARE

وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات، بینک کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کی اصولی حمایت کی تعریف ،بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (رستم علی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی بنک کی طرف سے سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف پاکستان کے جائز مؤقف کی اصولی حمایت کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی پاسداری اورعلاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جمعرات کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (میناپ ) کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری پر عالمی بنک بالخصوص عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور پاکستان کے لئے عالمی بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن کا پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل ، ماحولیاتی تبدیلی اور گورننس کے شعبوں میں اصلاحات کیلئے سی پی ایف کے سٹریٹجک کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم بین الاقوامی معاہدے کو نقصان پہنچانے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کے جائز مؤقف کے لیے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی بروقت اور فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کیا جس نے پاکستان کو فوری امدادی سرگرمیاں اور تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات شروع کرنے میں مدد کی۔ عثمان ڈیون نے پاکستان کے دورے کے دوران پر تپاک مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈیون نے پاکستان کی جاری میکرو اکنامک بحالی کو سراہتے ہوئے ملک کو مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے موجودہ انتظامیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو بھی بالخصوص سراہا۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی مضبوط قیادت کو ادارہ جاتی اصلاحات آگے بڑھانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے اہم قرار دیا۔ملاقات میں حکومت پاکستان اور عالمی بنک کی جانب سے طویل المدتی ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کے عوام کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لئے آئندہ سالوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وانی کپور نے فواد خان کے ساتھ فلم پر پابندی پر خاموشی توڑ دی
Next Article 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف شواہد موجود ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی بانی نے کوئی صفائی پیش نہیں کی: عطاء تارڑ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا؛ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن
Health
مارچ 29, 2026
لیڈی ولنگڈن اسپتال ویڈیو کیس، ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی معطل
Health
مارچ 29, 2026
سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ ہوسکا
Health
مارچ 29, 2026
ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر ایسوسی ایشن کا احتجاج
Health
مارچ 29, 2026
سی سیکشنز کے دوران مقابلے کا معاملہ: 4 ڈاکٹرز معطل، انتظامیہ سے جواب طلب
Health
مارچ 28, 2026
ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، مریض شدید مالی دباؤ کا شکار
Health
مارچ 28, 2026

You Might Also Like

سیاست

جنوبی وزیرستان: افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے رابطے کا انکشاف، گرفتار خودکش بمبار کے اعترافی انکشافات

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شیخ رشید کو عمرے پر جانے سے روک دیا گیا

By Aiza Uddin
سیاست

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روسی صدر سے اہم ملاقات

By Aiza Uddin
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?