MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

بیلٹ باکس میں خالی کاغذ ڈالنے پر خیبرپختونخوا کے وزراء رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

Last updated: جولائی 31, 2025 10:31 شام
Hannan Khani
Share
SHARE

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ کی خواتین کی مخصوص نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب اُس وقت تنازع کا شکار ہوگیا جب حکومتی وزراء کو بیلٹ بکس میں خالی کاغذ ڈالنے اور بیلٹ پیپر باہر لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ، جو کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں، کو خالی کاغذ بیلٹ بکس میں ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسی دوران حکومتی رکن صوبائی اسمبلی حمید الرحمن نے بھی بیلٹ پیپر باہر لے جانے کی کوشش کی۔

پریذائیڈنگ آفیسر اور صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے فوری طور پر دونوں اراکین کو روکا اور پولنگ کا عمل معطل کر دیا۔ بیلٹ بکس کھول کر خالی کاغذ برآمد کیا گیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے معذرت کرتے ہوئے پولنگ کے شفاف انعقاد کی یقین دہانی کرائی، جس پر پولنگ دوبارہ شروع کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے بھی بیلٹ پیپر باہر نکالنے کی کوشش کی، جس پر ایک بار پھر پولنگ روک دی گئی۔ وزیراعلیٰ علی امین دوبارہ جرگہ ہال پہنچے اور ایک مرتبہ پھر معذرت و یقین دہانی کے بعد پولنگ کا عمل بحال کیا گیا۔

باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر نصب سرکاری سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج، جس میں یہ تمام مناظر ریکارڈ ہوئے تھے، کو بعد ازاں ڈیلیٹ کر دیا گیا—جس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات جنم لیتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 26 نومبر احتجاج کیس: سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 41 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
Next Article 9 مئی کیس:عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
میگاسپیڈ کا اعلان، ایلس ہوانگ نے اگست 2025 میں کمپنی چھوڑ دی تھی
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
ایران کا بحرین پر تین دن میں دوسری مرتبہ ڈرون حملہ
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
کیا انڈیانا فیور، ڈبلیو این بی ایل میں کھیلنے کے بعد کیٹ مارٹن اور کیٹلن کلارک کو دوبارہ ایک ٹیم میں شامل کر سکتی ہے؟
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
سرخی: نیو اورلینز کی بندرگاہ کا ٹینکر حادثے پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہرجانے کا مقدمہ
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
ہواوے نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون میٹ ایکس 8 کا ڈیزائن متعارف کرا دیا، تفصیلات تاحال خفیہ
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
پاکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 30 واں اجلاس اسلام آباد میں شروع
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026

You Might Also Like

PM Shehbaz Says Emergency in KP Was Imposed as a Last Resort
pakistanتازہ ترینسیاست

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی گئی

By Abdul Rahim
ٹرمپ کا انکشاف، Nvidia کے سربراہ کے مبینہ چینی جاسوس خاتون سے تعلقات کی ایف بی آئی تحقیقات کر رہی ہے
سیاست

ٹرمپ کا انکشاف، Nvidia کے سربراہ کے مبینہ چینی جاسوس خاتون سے تعلقات کی ایف بی آئی تحقیقات کر رہی ہے

By Ayesha Masood
سیاست

ایلون مسک کا ٹرمپ کے ٹیکس بل پر شدید ردعمل، "قابلِ نفرت قانون” قرار دے دیا

By Hannan Khani
سیاست

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے

By Abdul Saboor
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?