MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ڈاکٹرز کا 40 منٹ تک دل کی دھڑکن بند ہونے کے بعد خاتون کو بچانے کا دعویٰ ‎

Last updated: اگست 23, 2025 1:02 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ڈاکٹرز نے حیران کن دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے ایک ایسی خاتون کی جان بچائی، جس کا دل تقریبا 40 منٹ تک بند رہا تھا۔

‎عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق ریاست فجیرہ کے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایسی خاتون کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کی جن کا دل شدید ہارٹ اٹیک کے بعد تقریباً 40 منٹ تک بند رہا۔

‎رپورٹ کے مطابق خاتون کو اچانک حرکت قلب بند ہونے کے بعد ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں فوری طور پر لایا گیا تھا۔

‎محکمہ صحت کے مطابق ایک ماہر میڈیکل ٹیم نے جدید بحالی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے مسلسل محنت سے خاتون کی دھڑکن بحال کی اور ان کی جان بچائی۔

‎منتظمین کے مطابق ڈاکٹرز کی ہوشیاری اور طبی امداد سے خاتون میں کسی طرح کی کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی اور یہ کہ مذکورہ علاج سے مستقبل میں بھی خاتون میں کوئی منفی اثر نہیں ہوگا۔

‎فجیرہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد عبید الخادم نے اس کیس کو ہسپتال کی تیاری اور میڈیکل اسٹاف کی غیر معمولی مہارت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔

‎انہوں نے کہا کہ مذکورہ کامیابی ان کے ہسپتال کے ٹیم ورک اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے، جو جدید اور محفوظ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے ان کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

‎ہسپتال کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ثائر خازیم نے بتایا کہ ایمرجنسی اور کارڈیالوجی ٹیموں کے درمیان فوری اور موثر رابطہ کاری اس کامیابی کی بنیاد تھی۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ طویل عرصے تک حرکت قلب بند ہونے کے باوجود ہمارے مربوط ردعمل نے خاتون کی جان بچانے اور مکمل صحت یابی کو یقینی بنایا۔

‎اگرچہ ہسپتال منتظمین اور ڈاکٹرز نے چالیس منٹ تک دل کی دھڑکن بند رہنے کے باوجود خاتون کو بچانے کا دعویٰ کیا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ خاتون کو کس طرح کا علاج فراہم کیا گیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‎7 روپے والی دوا مارکیٹ میں 70 روپے میں بیچی جا رہی ہے: مصطفیٰ کمال
Next Article سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، 2506 کیس رپورٹ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
200 روپے کے پرائز بانڈ کے نتائج جون 2026 میں جاری
200 روپے کے پرائز بانڈ کے نتائج جون 2026 میں جاری
کاروبار اور تجارت
جون 15, 2026
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے ریٹس – 15 جون 2026
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے ریٹس – 15 جون 2026
کاروبار اور تجارت
جون 15, 2026
امریکہ-ایران معاہدے کی امید پر تیل کی قیمتوں میں کمی، ڈاؤ جونز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
امریکہ-ایران معاہدے کی امید پر تیل کی قیمتوں میں کمی، ڈاؤ جونز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Economy
جون 15, 2026
وفاقی بجٹ پر تحفظات: بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب ملتوی
سیاست
جون 15, 2026
سربراہ سینٹرل بینک آف عمان: پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل
international
جون 15, 2026
پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم: فارمیٹ کی بنیاد پر تنخواہوں کا نیا فارمولا
کھیل
جون 15, 2026

You Might Also Like

Health

کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق

By Neha Ashraf
Health

شجاع آباد کی رہائشی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

لاہور میں بسنت، محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا

By Neha Ashraf
ایبولا کے پھیلاؤ کے دوران سائنسدان ویکسین اور علاج کی تلاش میں مصروف
Health

ایبولا کے پھیلاؤ کے دوران سائنسدان ویکسین اور علاج کی تلاش میں مصروف

By Siraj Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?