MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

سندھ کے اکثر بڑے اسپتالوں میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی مشینین کیوں خراب ہیں؟ سنسنی خیز انکشاف

Last updated: ستمبر 16, 2025 2:52 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

سندھ کے اکثر بڑے سرکاری اسپتالوں میں کئی برسوں سے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینین خراب اور بند پڑے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تاہم اس سے بھی بڑا انکشاف یہ ہوا ہے کہ یہ مشینیں خراب کیسے ہو جاتی ہیں؟

‎گزشتہ روز پی اے سی اجلاس میں سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینین خراب اور بند پڑے ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، پی اے سی نے سیکریٹری صحت کو اسپتالوں میں خراب اور بند پڑی ہوئی سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینوں کو فنکشنل کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

‎پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے استفسار کیا کہ سندھ کے ڈویژنل اسپتالوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے خریدی گئی سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینین خراب اور بند کیوں پڑی ہیں؟ سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے اسپتال میں بھی ایم آر آئی مشین خراب ہے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے اکثر بڑے اسپتالوں میں ٹیکنیشنز سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینین جان بوجھ کر خراب کرتے ہیں تاکہ مریض نجی لیباریٹریز سے ٹیسٹنگ کرائیں۔

‎انھوں نے بتایا کہ ٹیکنیشنز کی جانب سے مشینین خراب کرنے کے معاملے پر ایکشن لیا ہے اور مزید کارروائیاں بھی کریں گے۔

‎پی اے سی نے سندھ میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز اور بغیر لائسنس میڈیکل اسٹورز چلانے والوں کے اسٹورز سیل کر کے ان کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا بھی حکم دیا۔

‎اجلاس میں مختلف اضلاع میں محکمہ صحت کے ایم ایس کی جانب سے ٹینڈرز کے بغیر 3 ارب سے زائد رقم کی مقامی سطح پر ادویات کی خریداری کا معاملہ بھی سامنے آیا، اور ٹینڈر کے بغیر کوٹیشنز پر اسپتالوں کے لیے خریدی گئی ادویات اور اسپتالوں کی فہرست طلب کی گئی۔

‎سیکریٹری صحت نے بتایا کہ پیپرا رول کے تحت ایمرجنسی کے دوران ادویات خرید کی گئی ہیں، ادویات کی 85 فی صد خریداری مرکزی سطح پر جب کہ 15 فی صد خریداری مقامی سطح پر کی جا سکتی ہے۔

‎پی اے سی نے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں صفائی پر سالانہ 135 ملین روپے خرچ ہونے کے باوجود صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے کے معاملے پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حکم بھی دیا۔

‎پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں کمیٹی کے اراکین خرم کریم سومرو، طاحہ احمد سمیت سیکریٹری محکمہ صحت ریحال بلوچ اور سندھ بھر کے متعدد اسپتالوں کے ایم ایس سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اور محکمہ صحت کی سال 2024 اور 2025 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article "پنجاب اور سندھ میں بارشوں سے سیلابی صورتحال سنگین”
Next Article حکومت کے پاس ذخیرہ کورونا ویکیسن ضائع ہونے کا خدشہ، ایکسپائری میں کتنا وقت رہ گیا؟
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
خشک سالی کا خاتمہ: کیا بارشیں واقعی بحران ختم کر رہی ہیں؟
خشک سالی کا خاتمہ: کیا بارشیں واقعی بحران ختم کر رہی ہیں؟
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ہوائی میں طوفان ’لالہ‘ کا قہر: سیلاب اور بجلی کی بندش سے نظام زندگی مفلوج
ہوائی میں طوفان ’لالہ‘ کا قہر: سیلاب اور بجلی کی بندش سے نظام زندگی مفلوج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ڈیڑھ ملین پاؤنڈ کی لاگت سے نیچر ریزرو پر کام کا آغاز اگلے ماہ ہوگا
ڈیڑھ ملین پاؤنڈ کی لاگت سے نیچر ریزرو پر کام کا آغاز اگلے ماہ ہوگا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا قومی جنگلات میں لکڑی کی کٹائی کی اجازت دینے کا فیصلہ
ٹرمپ انتظامیہ کا قومی جنگلات میں لکڑی کی کٹائی کی اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
بھارت سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے قریب
بھارت سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے قریب
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
آئی فون 18 پرو میکس: ڈیزائن اور فیچرز پر متضاد افواہیں
آئی فون 18 پرو میکس: ڈیزائن اور فیچرز پر متضاد افواہیں
Technology تازہ ترین
اگست 18, 2026

You Might Also Like

Health

دل کی بیماری سے بچاؤ کیلئے انڈے کی مناسب مقدار فائدہ مند، نئی تحقیق سامنے آگئی

By Neha Ashraf
Health

چلڈرن اسپتال میں زائد المعیاد ادویات کے استعمال کا انکشاف

By Neha Ashraf
Health

جنرل ہسپتال; ایک سال میں 13 لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی

By Neha Ashraf
Health

کینسر کا علاج ممکن لیکن پولیو اب بھی لاعلاج ہے، والدین ویکسین کو سنجیدگی سے لیں: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?