MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تازہ ترین

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ: غزہ میں اسرائیل پر نسل کشی کے الزامات، اسرائیل کی تردید

Last updated: ستمبر 17, 2025 8:48 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ آزاد تفتیش کاروں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی آبادی کو تباہ کرنے کے مقصد سے نسل کشی کر رہا ہے۔ منگل کو جاری کی گئی 70 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں یہ الزامات سامنے آئے، جنہیں اسرائیل نے فوراً جانبدارانہ اور ’’حماس کے بیانیے کی خدمت‘‘ قرار دے کر مسترد کردیا۔

انسانی حقوق کونسل کے تحت قائم اقوامِ متحدہ کی آزادانہ تحقیقاتی کمیشن، جس کی قیادت ناوی پلے اور کرس سڈوٹی کر رہے ہیں، نے کہا کہ اسرائیل نے 1948 کے نسل کشی کنونشن میں بیان کردہ پانچ میں سے چار اعمال انجام دیے ہیں۔ ان میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت، جسمانی و ذہنی نقصان پہنچانا، ایسی زندگی کی صورت حال مسلط کرنا جس کا مقصد فلسطینیوں کو ختم کرنا ہو، اور بچوں کی پیدائش روکنا شامل ہیں۔

ناوی پلے نے کہا کہ نتائج ’’واضح نسل کشی کے ارادے‘‘ کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بھوک، محاصرہ، صحت و تعلیم کے ڈھانچے کی تباہی اور اسرائیلی رہنماؤں کے کھلے بیانات کو ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا۔ مزید یہ کہ اسرائیلی افواج پر بچوں کو نشانہ بنانے، عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات نظرانداز کرنے اور جنسی و صنفی تشدد کے الزامات بھی لگائے گئے۔

اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے اوچا کے مطابق تقریباً دس لاکھ شہری غزہ شہر میں محصور ہیں، جہاں قحط کی تصدیق ہوچکی ہے اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ نے خبردار کیا کہ مکمل ناکہ بندی اور بے دخلی کے احکامات نے ’’غیر انسانی بقا کی صورتحال‘‘ پیدا کر دی ہے۔

جنیوا میں اسرائیل کے سفیر ڈینی میرون نے رپورٹ کو ’’چُنے ہوئے حقائق‘‘ قرار دے کر مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ اسرائیل کو بدنام کرنے کی کوشش ہے جبکہ اکتوبر 2023 کے حماس کے حملوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

کمیشن نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بین الاقوامی قانون کے تحت اقدام کرے تاکہ مبینہ نسل کشی کو روکا جا سکے۔ ناوی پلے نے کہا، ’’خاموشی بھی شریکِ جرم ہونا ہے، ہر ملک پر لازم ہے کہ وہ غزہ میں ہو رہی بربادی کو روکے۔‘‘

اس دوران، کشیدگی غزہ سے آگے بھی پھیل گئی جب اسرائیل نے گزشتہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا، جس میں پانچ حماس ارکان اور ایک عام شہری ہلاک ہوا۔ اس حملے کی اقوامِ متحدہ نے سخت مذمت کی اور سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسے ’’قطری خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔ اقوامِ متحدہ کی سیاسی امور کی سربراہ روز میری ڈیکارلو نے خبردار کیا کہ یہ حملہ خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور امن و یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انسانی حقوق کونسل نے بحران پر ہنگامی بحث طلب کرلی ہے جبکہ عالمی دباؤ فوری انسانی امداد اور جوابدہی کے لیے بڑھ رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید
Next Article کراچی: اسٹیل مل کا لوہا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 17, 2026
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
تازہ ترین سیاست
اگست 17, 2026
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
تازہ ترین کھیل
اگست 17, 2026
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
Technology تازہ ترین
اگست 17, 2026

You Might Also Like

سونم وانگچک کی ہسپتال میں 'غیر قانونی نظر بندی'، اہلیہ کا پولیس پر بڑا الزام
تازہ ترینسیاست

سونم وانگچک کی ہسپتال میں ‘غیر قانونی نظر بندی’، اہلیہ کا پولیس پر بڑا الزام

By Ayesha Masood
لاہور: ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، اے ایس آئی کی گرفتاری کے بعد 78 اہلکار معطل
تازہ ترینعدالت اور جرائم

لاہور: ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، اے ایس آئی کی گرفتاری کے بعد 78 اہلکار معطل

By Haris Ali
کرسٹیانو رونالڈو کا اداکاری کی دنیا میں قدم، نئی سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گے
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

کرسٹیانو رونالڈو کا اداکاری کی دنیا میں قدم، نئی سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گے

By Haris Ali
بجٹ 2026-27 کا پلان حتمی بنانے کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم
Economyتازہ ترین

بجٹ 2026-27 کا پلان حتمی بنانے کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?