MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

ٹرمپ کا بین الاقوامی پانیوں میں مشتبہ منشیات بردار کشتی پر تیسرا ہلاکت خیز حملہ

Last updated: ستمبر 20, 2025 4:17 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکی فورسز نے ایک اور مہلک کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی پانیوں میں منشیات اسمگلنگ کے شبے میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ ٹرمپ نے ہلاک شدگان کو "نارکو ٹیررسٹس” قرار دیا۔

صدر کے مطابق یہ کارروائی امریکی سدرن کمانڈ کے دائرہ اختیار میں کی گئی، جو وسطی و جنوبی امریکا اور کیریبین کے خطے پر محیط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشتی مبینہ طور پر کوکین اور فینٹینیل امریکہ اسمگل کرنے کے روٹ پر جا رہی تھی۔ اس حملے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر اس حملے کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں کھلے سمندر میں ایک چھوٹی کشتی کو میزائل لگتے اور پھر سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: "امریکہ میں فینٹینیل، منشیات اور غیر قانونی ڈرگز بیچنا بند کرو، اور امریکیوں کے خلاف تشدد و دہشت گردی ختم کرو!”

یہ کارروائی رواں ماہ میں مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر امریکہ کا تیسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی امریکا کے قریب ایک اور کشتی تباہ کی گئی، جس میں تین افراد ہلاک ہوئے اور منشیات سے بھرے بیگ سمندر میں بکھر گئے۔ ماہ کے آغاز میں کیریبین میں ایک علیحدہ حملے میں 11 افراد مارے گئے، جنہیں وینزویلا کے گینگ "ٹرین دے آراگوا” سے منسلک بتایا گیا تھا۔

تاہم ان حملوں کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے تاحال کوئی حتمی ثبوت فراہم نہیں کیا کہ یہ کشتیاں منشیات لے جا رہی تھیں یا دہشت گرد تنظیموں سے جڑی ہوئی تھیں۔ ناقدین، جن میں سینیٹر جیک ریڈ بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی یا بین الاقوامی قوانین کے تحت خود دفاع کے معیار پر پوری نہیں اترتیں۔

تنقید کے باوجود اعلیٰ حکام، بشمول وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو، نے مزید کارروائیوں کے امکانات کا اشارہ دیا ہے۔ روبیو نے میکسیکو اور ایکواڈور کے دورے کے دوران کہا کہ امریکہ "منشیات کے کارٹیلز کے خلاف جنگ لڑنے” کا ارادہ رکھتا ہے جو امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: 30 ارب روپے کا گرین لائن فیز اا منصوبہ کے ایم سی اور پی آئی ڈی سی ایل کے این او سی تنازع پر معطل
Next Article چین کی شاندار فوجی پریڈ نے دنیا بھر میں کشیدگی بڑھا دی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکا۔ایران معاہدے میں کردار کے بعد پاکستان کی نظریں سفارتی کامیابی کے معاشی ثمرات پر
امریکا۔ایران معاہدے میں کردار کے بعد پاکستان کی نظریں سفارتی کامیابی کے معاشی ثمرات پر
سیاست
جون 20, 2026
پریانکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا اشارہ دے دیا
پریانکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا اشارہ دے دیا
انٹرٹینمنٹ
جون 20, 2026
بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی
بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی
عدالت اور جرائم
جون 20, 2026
واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے میسج اینیمیشن فیچر دوبارہ متعارف کرا دیا
واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے میسج اینیمیشن فیچر دوبارہ متعارف کرا دیا
Technology کاروبار اور تجارت
جون 20, 2026
ٹرمپ کا پاکستان کی تعریف، کہا ’’ایران معاہدے میں پاکستان نے ہماری بہت مدد کی‘‘
ٹرمپ کا پاکستان کی تعریف، کہا ’’ایران معاہدے میں پاکستان نے ہماری بہت مدد کی‘‘
World
جون 20, 2026
TRG: وہ کمپنی جو ہم نے بنائی اور اس کی کامیابیاں
TRG: وہ کمپنی جو ہم نے بنائی اور اس کی کامیابیاں
کاروبار اور تجارت
جون 20, 2026

You Might Also Like

سیاست

چین کی شاندار فوجی پریڈ نے دنیا بھر میں کشیدگی بڑھا دی

By Sana Mustafa
بریکنگ نیوزسیاست

پنجاب میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کا بل کمیٹی سے منظور

By Haris Ali
سیاست

اسلام آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں دہشت گرد سیل بے نقاب

By Sana Mustafa
سیاستعدالت اور جرائم

ڈیرہ اللہ یار میں ڈاکو راج — ایک ہی رات میں میڈیکل اسٹور، ایزی پیسہ شاپ اور کیبن لوٹ لیے، تاجر برادری کا احتجاج

By Hamza Baig
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?