MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

‎لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ، سپر فلو اور وائرل انفیکشنز میں تشویشناک اضافہ

Last updated: دسمبر 22, 2025 2:27 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے باعث سپر فلو، انفلوائنزا اور دیگر وائرل انفیکشنز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

‎فضائی آلودگی کے سبب فلو، کھانسی، چیسٹ انفیکشن، نمونیا اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

‎ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 47 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، میو ہسپتال میں ایک ہفتے کے دوران 10 ہزار سے زائد مریضوں نے رجوع کیا، جناح ہسپتال میں 9 ہزار سے زائد جبکہ سروسز ہسپتال میں 8 ہزار سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے۔

‎اسی طرح جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں بھی 6 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔

‎طبی ماہرین کے مطابق سپر فلو کی عام علامات میں نزلہ، زکام، کھانسی، تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں، بچوں اور بزرگوں میں نمونیا کے کیسز میں بھی تشویشناک اضافہ جاری ہے جبکہ کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد سپر فلو سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

‎ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچے، بزرگ، حاملہ خواتین اور دائمی امراض میں مبتلا افراد ہائی رسک پر ہیں، اس لیے انہیں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے باقاعدہ استعمال اور فلو ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت کی ہے۔

‎دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی سرکاری BSL-3 لیب میں انفلوئنزا وائرس کے ٹیسٹ نہیں ہو رہے جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے پاس جدید انفلوئنزا ویرینٹ H3N2 کی تشخیصی کٹس بھی دستیاب نہیں، جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سال 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ ختم
Next Article دھرو رٹھی کا الزام: فلم ’دھریندر‘ سنیما کے پردے میں نفرت پھیلا رہی ہے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
فلوریڈا اور جارجیا کے جنگلات میں تباہ کن جنگلاتی آگ، فائرفائٹرز مصروفِ عمل
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 14, 2026
فرانس میں ہنٹا وائرس کے 11 کیسز کی تصدیق، ایک مریض کی حالت تشویشناک
Health بریکنگ نیوز
مئی 14, 2026
پی ٹی آئی کا اقبال آفریدی کے بیٹے کے سیاسی پناہ لینے کے فیصلے پر دفاع، حکومتی ‘ظلم’ کو وجہ قرار دے دیا
تازہ ترین سیاست
مئی 14, 2026
یورپی ہیلتھ ایجنسی: انڈیز ہنٹا وائرس میں تبدیلی کا کوئی ثبوت نہیں
Health بریکنگ نیوز
مئی 13, 2026
ایندھن کی بلند قیمتیں عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ، امریکہ بدستور پیچھے
Technology تازہ ترین
مئی 13, 2026
جیوتھرمل توانائی کو مرکزی دھارے میں لانے والا اسٹارٹ اپ پبلک لمیٹڈ بن گیا
Technology تازہ ترین
مئی 13, 2026

You Might Also Like

Health

گاجر آنکھوں کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے؟

By Neha Ashraf
Health

سائنسدانوں نے کم کیلوریز کیساتھ انسولین نہ بڑھانے والی قدرتی شکر تیار کرلی

By Neha Ashraf
Health

سندھ حکومت کا جعلی اسپتالوں کے خلاف بڑا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے مریض کا علاج کرنیوالے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی علامات ‎

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?