قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا۔
قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے نئےسال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا،انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہوگی 8 فروری تک جاری رہے گی، قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق قومی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی۔
پولیو مہم کےدوران پاکستان بھر میں چار کروڑ پچاس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، قومی پولیو مہم میں چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے انسداد پولیو حکام نے والدین پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں، بچوں کو معذوری سے محفوظ بنائیں۔
گزشتہ سال پانچ مرتبہ قومی انسداد پولیو مہم ہوئی جس کے باعث پولیو کیسز میں بھی نمایاں کمی آئی۔
