MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

خون کے ایک ٹیسٹ سے 50 سے زائد اقسام کے سرطان کی شناخت ممکن

Last updated: اکتوبر 20, 2025 3:47 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

شمالی امریکا میں ہونے والی ایک بڑی تحقیق میں خون کے ٹیسٹ کے ذریعے 50 سے زائد اقسام کے کینسر کی تشخیص کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، جس سے کینسر کی ابتدائی اور تیز تر تشخیص کی نئی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔

‎یہ آزمائشی تحقیق امریکا اور کینیڈا کے 25 ہزار بالغ افراد پر ایک سال تک جاری رہی، نتائج کے مطابق یہ ٹیسٹ ان کینسر اقسام کی بھی نشاندہی کرنے میں کامیاب رہا جن کے لیے فی الحال کوئی باقاعدہ اسکریننگ پروگرام موجود نہیں، جس میں اوورئین، جگر، معدہ، مثانہ اور لبلبے (Pancreas) کے کینسر شامل ہیں۔

‎تحقیق کے مطابق نصف سے زائد کیسز ابتدائی مرحلے پر دریافت ہوئے، جب علاج کے کامیاب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جبکہ 99 فیصد سے زائد ایسے افراد جن کا نتیجہ منفی آیا، ان میں واقعی کینسر موجود نہیں تھا۔

‎یہ ٹیسٹ گلیری (Galleri) کہلاتا ہے، جسے امریکی کمپنی گریل (Grail) نے تیار کیا ہے، یہ خون میں پائے جانے والے کینسر کے ڈی این اے کے ذرات کا سراغ لگا کر کام کرتا ہے، یہ ٹیسٹ برطانیہ کے قومی صحت کے نظام (NHS) میں بھی آزمائشی طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

‎تحقیق میں شامل 62 فیصد افراد جن کا ٹیسٹ مثبت آیا، ان میں بعد میں کینسر کی تصدیق ہوئی، جبکہ 90 فیصد کیسز میں ٹیسٹ نے بیماری کی صحیح جگہ کی نشاندہی بھی کی۔

‎مرکزی محقق ڈاکٹر نیما نبویزادے (اورگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی) کے مطابق یہ نتائج کینسر کی اسکریننگ کے طریقوں میں ایک بنیادی تبدیلی لاسکتے ہیں، کیونکہ یہ بیماری کو اس وقت شناخت کرتا ہے جب علاج کے کامیاب یا حتیٰ کہ مکمل شفا یاب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

‎جب اس ٹیسٹ کو بریسٹ، آنت، پھیپھڑوں اور سروائیکل کینسر کی موجودہ اسکریننگ کے ساتھ ملایا گیا تو کینسر کی تشخیص کی شرح سات گنا بڑھ گئی۔

‎ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ نتائج حوصلہ افزا ہیں، لیکن ابھی مزید تحقیق ضروری ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آیا یہ ٹیسٹ کینسر سے اموات میں حقیقی کمی لا سکتا ہے یا نہیں۔

‎یہ تحقیق یورپین سوسائٹی فار میڈیکل اونکولوجی کانگریس میں برلن میں پیش کی جارہی ہے، تاہم مکمل نتائج تاحال کسی سائنسی جرنل میں شائع نہیں ہوئے۔

‎برطانوی NHS میں جاری ایک تین سالہ ٹرائل (140,000 شرکاء پر مشتمل) کے نتائج آئندہ سال متوقع ہیں، اور اگر نتائج مثبت رہے تو یہ ٹیسٹ 10 لاکھ مزید افراد کو فراہم کیا جاسکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صدر زرداری وفاقی حکومت کیخلاف کوئی بھی فیصلہ لینے کے حق میں نہیں، پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس کا احوال
Next Article لاہور: انسداد پولیو مہم کا کامیاب انعقاد، ہدف سے زیادہ بچوں کو قطرے پلائے گئے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان میں ملیریا کی نئی دوا کے سلسلے میں بڑی پیش رفت

By Neha Ashraf
Health

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی

By Neha Ashraf
Healthpakistan

پاکستان: ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجوں پر پابندی

By Ayan Ahmed
Health

خصوصی افراد کیلئے بڑا اقدام، حکومت کا آٹزم سپورٹ سسٹم کے قیام پر پیشرفت

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?