MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

برگر، پیزا کے شوقین خبردار! چند دن کا استعمال دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے

Last updated: اکتوبر 6, 2025 2:55 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

اگر آپ برگر، پیزا یا دیگر جنک فوڈز کے شوقین ہیں تو محتاط ہو جائیں، کیونکہ ان غذاؤں کا صرف چند دنوں تک مسلسل استعمال بھی دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

‎یہ انکشاف امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا اسکول آف میڈیسن کی ایک تازہ طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔

‎تحقیق کے مطابق ہماری خوراک دماغی صحت پر ہماری توقعات سے کہیں زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور جنک فوڈ دماغ کے یادداشت کے نظام کو متاثر کر کے یادداشت کی کمزوری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

‎تحقیقی ماہرین نے تجربے کے دوران چوہوں کو ایسی خوراک دی جس میں چکنائی اور چربی کی مقدار بہت زیادہ تھی۔

‎نتائج سے معلوم ہوا کہ صرف چار دن تک ایسی غذا استعمال کرنے سے ہی دماغی خلیات پر منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔

‎محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ بات پہلے سے معلوم ہے کہ خوراک اور میٹابولزم دماغی صحت سے جڑے ہیں، لیکن یہ حیرت انگیز تھا کہ مخصوص دماغی خلیات جنک فوڈ کے اثرات کے سامنے کتنے جلدی کمزور ہو جاتے ہیں۔

‎انہوں نے مزید بتایا کہ یہ خلیات اتنی تیزی سے اپنی سرگرمیاں بدلنے لگے کہ یادداشت متاثر ہونے کا خطرہ فوراً بڑھ گیا۔

‎تحقیق کے مطابق چکنائی سے بھرپور فاسٹ فوڈ کا استعمال دماغ پر فوری منفی اثر ڈال سکتا ہے اور یہ اثر جسمانی وزن بڑھنے یا ذیابیطس جیسے امراض سے پہلے ہی ظاہر ہو جاتا ہے۔

‎مزید یہ کہ یادداشت کا نظام خوراک کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دماغی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن اور صحت مند غذا کتنی ضروری ہے۔

‎ماہرین نے خبردار کیا کہ زیادہ چکنائی والے جنک فوڈز کا مستقل استعمال ناصرف یادداشت کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے دماغی امراض کے خطرات میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔

‎یاد رہے کہ مئی 2025 میں کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی کہ جنک فوڈز کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، جسمانی وزن میں اضافے اور توند جیسے مسائل سے جڑا ہوا ہے۔

‎اس تحقیق میں کینیڈا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

‎نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد الٹرا پراسیسڈ غذاؤں پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، وہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال نہ ہونے کے برابر کرتے ہیں۔

‎ایسے افراد میں موٹاپا، توند، بلڈ پریشر، خون میں چربی اور انسولین مزاحمت جیسے مسائل ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پائے گئے جو متوازن غذا استعمال کرتے ہیں۔

‎تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں سے نہ صرف موٹاپا اور ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھتا ہے بلکہ یہ امراضِ قلب، ہائی کولیسٹرول اور جسم میں ورم جیسے مسائل کو بھی جنم دیتی ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کافی کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر
Next Article بیماری کی تشخیص میں اے آئی چیٹ بوٹس کتنے مددگار ہیں؟ ماہرین نے وضاحت کردی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
تازہ ترین سیاست
اگست 19, 2026
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 19, 2026
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 19, 2026
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 19, 2026

You Might Also Like

Health

بلاول بھٹو زرداری نے این آئی سی وی ڈی کراچی میں جدید نیو او پی ڈی بلاک کا افتتاح کر دیا

By Neha Ashraf
Health

افطار میں تلی ہوئی اشیا کا بے دریغ استعمال، گیسٹرو کے کیسز میں ہوشربا اضافہ

By Neha Ashraf
Health

‎2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم، 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

By Neha Ashraf
Health

غیر ضروری ادویات لکھ کر کمیشن وصول کرنے کا الزام، عباسی شہید اسپتال کے 2 ڈاکٹر معطل

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?