MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوگا: محسن نقوی

Last updated: جنوری 27, 2026 5:34 شام
Adnan Mughal
Share
SHARE

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر تک متوقع ہے۔

یہ بیان وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ہونے والی طویل ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس میں ورلڈ کپ سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

محسن نقوی کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام ممکنہ آپشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملہ حل کیا جائے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ ہونے والی پیش رفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے اور بنگلادیش کو ایونٹ سے باہر کیے جانے پر آئی سی سی کے سامنے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو خط کے ذریعے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی سی سی کے مبینہ دہرے معیار پر بھی بات ہوئی، جہاں بھارت کے لیے ایک اور دیگر ممالک کے لیے مختلف اصول اپنائے جانے کا مؤقف اختیار کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف احتجاجی آپشنز پر غور کیا گیا، جن میں مکمل بائیکاٹ یا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی تجویز شامل تھی۔

پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میچ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کے صرف دو پوائنٹس کٹیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت مقابلہ آئی سی سی ایونٹس کا سب سے بڑا اور منافع بخش میچ ہوتا ہے، جس کے نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حتمی فیصلہ پاکستان اور بنگلادیش کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔

ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی واپس روانہ ہوگئے، جبکہ فیصلہ آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: 8 سال کی بچی ریبیز کا شکار، سال 2026 کا پہلا کیس رپورٹ
Next Article سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے 4 لاکھ پاکستانی ورکرز سعودی عرب بھیجنے کا مشن؛ امیگریشن کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے 4 لاکھ پاکستانی ورکرز سعودی عرب بھیجنے کا مشن؛ امیگریشن کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

By Yamna Shahid
کھیل

سادیہ اقبال آئی سی سی ویمنز ٹی20 بولنگ رینکنگ میں نمبر 1 بن گئی

By Salman Khan
انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
تازہ ترینکھیل

انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

By Haris Ali
کھیل

بی بی ایل|15 سے پہلے سڈنی سکسیرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا

By Salman Khan
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?