کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 13، جبکہ نجی ہسپتالوں میں 9 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 13نئے مریض داخل ہوئے، جبکہ نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 9مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی کے مجموعی داخل مریضوں کی تعداد 14ہوگئی۔
کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 5نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں 13مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، جبکہ نجی اسپتالوں میں 5مریض صحتیاب ہوئے۔
