MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

چارسدہ میں ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق

Last updated: اگست 11, 2025 3:59 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

پشاور میں چارسدہ میں ڈینگی سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈاکٹر واسع اللہ نے بتایا کہ سجاد نامی مریض ڈینگی میں مبتلا تھا جو آج انتقال کرگیا ہے۔ چارسدہ میں اب تک 42 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

‎دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ ضلعی محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 52 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 8 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کیے گئے جبکہ 5 تصدیق شدہ مریض تاحال زیرِ علاج ہیں۔

‎خوش قسمتی سے راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے باعث کسی بھی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

‎اعداد و شمار کے مطابق ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 28 اور مری میں 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے یکم جنوری سے جاری مہم کے دوران 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی جن میں 11 لاکھ 39 ہزار سے زائد گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

‎اسی عرصے میں 56 ہزار 781 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی اور 24 مقامات پر لاروا برآمد کیا گیا جبکہ 67 ہزار 964 لاروے تلف کیے گئے۔ محکمۂ صحت کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جس کے تحت 2203 ایف آئی آر درج کی گئیں، 1230 مقامات کو سیل کیا گیا، 3520 چالان کاٹے گئے اور 41 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔

‎تازہ کیسز مری کے علاقے پھاگھوری، پوتھا شریف اور گھہال میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ راولپنڈی شہر کے عید گاہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، بنی اور گنگ منڈی سمیت کہوٹہ، گجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں۔

‎محکمۂ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان نے یونیسیف سے ویکسین کی جلد سپلائی کا مطالبہ کر دیا
Next Article کراچی آئی جی نے راشد منہاس روڈ واقعے پر دو ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
‎13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام
Health
مارچ 27, 2026
میٹا رنگ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی جانچ کیلیے انقلابی پیش رفت
Health
مارچ 27, 2026
انسولین کی گولیاں جلد انجیکشن کا متبادل بن سکتی ہیں، سائنس دانوں کے حوصلہ افزا نتائج
Health
مارچ 27, 2026
ماہرین جگر کے عاج ترین مرض کا ممکنہ مؤثر علاج دریافت کرنے میں کامیاب
Health
مارچ 27, 2026
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026

You Might Also Like

Health

صحت کے محکموں میں سائلین کا داخلہ بند، وزیٹرز کو شدید پریشانی

By Neha Ashraf
Health

دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم اپریل میں شروع کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

گردوں کے تکلیف دہ امراض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذا

By Neha Ashraf
Health

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پھیلنے لگا، مزید 15 کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?