MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، اوچ شریف کے کئی دیہات زیرآب، ایک شخص جاں بحق

Last updated: ستمبر 12, 2025 10:54 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

12 ستمبر 2025

ویب ڈیسک

ہیڈ پنجند پر دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے باعث انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے جس نے اوچ شریف اور گردونواح کے کئی دیہات کو لپیٹ میں لے لیا۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے مقامی افراد نے ہاتھوں سے بنائی گئی کشتیاں استعمال کرتے ہوئے سامان اور مویشی منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

سیلابی ریلے سے موضع گمانی، بختیاری اور بلہ جھلن سمیت متعدد دیہات زیرآب آ گئے ہیں جبکہ اس کے باوجود کافی تعداد میں لوگ بستیوں سے نکلنے کے بجائے وہیں موجود ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مسلسل مصروف ہیں تاہم متاثرہ علاقوں سے سامان اور مویشی نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موضع بختیاری میں 30 سالہ محمد اختر مویشی منتقل کرتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد لاش برآمد کی۔

چشتیاں میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چک دلہ بھڈیرا کے قریب 38 سالہ محمد حسین نامی نوجوان ٹائیر ٹیوب پر بیٹھ کر قریبی بستی جا رہا تھا لیکن پانی کے دباؤ سے ٹیوب پھسل گئی اور وہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے تلاش شروع کر دی ہے مگر تاحال اس کی لاش نہیں مل سکی۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ہیڈ پنجند سے نکلنے والا بڑا سیلابی ریلا کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو رہا ہے جس سے سندھ میں بھی اونچے درجے کا سیلاب برپا ہے۔ اس وقت کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کا بہاؤ تقریباً سات لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے سندھ کے کچے کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق جب تک دریا کا پانی معمول پر نہیں آتا متاثرین کو واپس گھروں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 97 افراد جاں بحق، 45 لاکھ متاثر، ہزاروں دیہات پانی میں گھر گئے
Next Article گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
تازہ ترینموسمیات و ماحولیات

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

By Ayesha Masood
انڈیانا میں شدید طوفان کے 12 روز بعد بھی ہزاروں افراد بجلی سے محروم
تازہ ترینموسمیات و ماحولیات

انڈیانا میں شدید طوفان کے 12 روز بعد بھی ہزاروں افراد بجلی سے محروم

By Ayesha Masood
شمالی آئرلینڈ: زرعی منافع ایک ارب پاؤنڈ کی سطح عبور کر گیا
تازہ ترینموسمیات و ماحولیات

شمالی آئرلینڈ: زرعی منافع ایک ارب پاؤنڈ کی سطح عبور کر گیا

By Ayesha Masood
شدید گرمی کی لہر: امریکا کے کروڑوں شہری جھلسنے پر مجبور
تازہ ترینموسمیات و ماحولیات

شدید گرمی کی لہر: امریکا کے کروڑوں شہری جھلسنے پر مجبور

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?