MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی او آئی سی ویکسین الائنس بنانے کی تجویز

Last updated: فروری 10, 2026 9:18 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلامی ممالک پر مشتمل ’’او آئی سی ویکسین الائنس‘‘ قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری پورے شعبہ صحت کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے اور اسلامی ممالک کو اس حوالے سے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔

‎او آئی سی ویکسین مینوفیکچررز گروپ کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان 24 کروڑ آبادی کا ملک ہے جہاں ہر سال 60 لاکھ سے زائد آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں ویکسین کی مقامی تیاری ایک بڑا چیلنج ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2030 تک ویکسین کی درآمد اور بیرونی انحصار ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، تاہم 2030 کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر اپنی استعداد اور ویکسین تیاری کی صلاحیت بڑھانا ہوگی۔

‎وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں انفرا اسٹرکچر کی کمی نہیں، قومی ادارہ صحت جیسے مضبوط ادارے موجود ہیں، تاہم ویکسین کی تیاری یا خرید و فروخت کوئی منافع بخش کاروبار نہیں، اسی لیے ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد پارٹنر کی ضرورت ہوتی ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ پاکستان چین، سعودی عرب اور انڈونیشیا جیسے ممالک کے ساتھ تعاون حاصل کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب گزشتہ 10 برسوں سے ویکسین تیاری کے عمل سے گزر رہا ہے۔

‎مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ قومی ویکسین پالیسی تیار کر لی ہے، جس کے تحت ایک کمپنی صرف ایک ویکسین تیار کر سکے گی تاکہ معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

‎انہوں نے زور دیا کہ اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور او آئی سی ویکسین الائنس پر شارٹ ٹرم، میڈیم اور لانگ ٹرم بنیادوں پر آج ہی سے کام شروع کیا جائے گا۔

‎وفاقی وزیر صحت نے انکشاف کیا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ویکسین کی قلت پر معلوم ہوا کہ عالمی ادارہ  ’’گاوی‘‘ بھارت سے ویکسین خرید کر پاکستان کو سپلائی کر رہا تھا، جس کے بعد مستقل منصوبہ بندی کا فیصلہ کیا گیا۔

‎وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت مند ماحول، صحت مند قوم اور معاشی استحکام کا براہِ راست تعلق قومی سلامتی سے ہے، اس لیے ویکسین میں خود کفالت ناگزیر ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جامعہ کراچی کے طلبا نے دل کے دورے سے قبل خبردار کرنیوالی ڈیوائس بنالی
Next Article ایلو ویرا الزائمر کی بیماری سے لڑنے کیلئے خفیہ ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

خواتین میں دل کے امراض کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں بڑھ جاتا ہے: تحقیق

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی

By Neha Ashraf
بچپن میں چینی کا کم استعمال الزائمر کا خطرہ 46 فیصد تک کم کر سکتا ہے
Healthتازہ ترین

بچپن میں چینی کا کم استعمال الزائمر کا خطرہ 46 فیصد تک کم کر سکتا ہے

By Haris Ali
Health

پاکستان میں 3 لاکھ ایچ آئی وی مریضوں کی بات مفروضے کی بنیاد پر کی گئی: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?