MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جامعہ کراچی کے طلبا نے دل کے دورے سے قبل خبردار کرنیوالی ڈیوائس بنالی

Last updated: فروری 10, 2026 9:16 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جامعہ کراچی کے طلبا نے اپنی تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرکےکم لاگت میں دل کے دورے سے پہلے خبردار کرنے والی جدید سمارٹ ڈیوائس تیار کرلی۔

‎کارڈیو وِٹ نام پانے والی یہ ڈیوائس صرف اس وقت خبردار کرتی ہے جب دل کی دھڑکن غیر معمولی ہو، آکسیجن لیول خطرناک حد تک کم ہو، دل کی رفتار بہت تیز یا بہت کم ہو، جسمانی درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی آئے اور ٹھنڈے پسینے جیسی علامات بیک وقت ظاہر ہوں۔جب یہ تمام علامات ایک ہی وقت میں خطرناک حد تک پہنچ جائیں تو ڈیوائس فوراً بزر اور الارم کے ذریعے مریض کو خبردار کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اسپتال جا کر اپنا مکمل طبی معائنہ کروائے۔

‎جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے طالب علم اور پروجیکٹ ٹیم لیڈر عبدالحنان ظفر نے بتایا کہ  ڈیوائس صرف ایک علامت پر نہیں بلکہ جب سب خطرناک علامات ایک ساتھ ہوں تب ہی خبردار کرتی ہے اس ڈیوائس میں مائیکروکنٹرولر استعمال کیا گیا ہے جو مختلف سینسرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو ایک مخصوص الگورتھم کے ذریعے تجزیہ کرتا ہے تاکہ غیر ضروری یا غلط الارمز سے بچا جا سکے اس میں لیتھیم آئین بیٹری ، گرافک سسٹم ، دل کی دھڑکن اور آکسیجن لیول کے لیے MAX30102، ای سی جی کے لیے AD8232، جسمانی درجہ حرارت کے لیے LM35 اور پسینہ شناخت کرنے کے لیے خصوصی سینسر نصب ہے، جبکہ تمام معلومات OLED اسکرین پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

‎طالبہ مریحہ سلیم نے کہا پاکستان میں یہ پہلی ڈیوائس ہے جو ہم نے بنائی ہے اسمارٹ واچز صرف دل کی دھڑکن یا آکسیجن لیول کو الگ الگ مانیٹر کرتی ہیں اور کسی ممکنہ ہارٹ اٹیک کی نشاندہی نہیں کرتیں، جبکہ کارڈیو وِٹ مختلف علامات کو ایک ساتھ دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے اور اسی بنیاد پر الرٹ جاری کرتی ہے۔

‎ٹیم ممبر ہانیہ جمال نے بتایا کہ ان کے خاندان اور اردگرد کے ماحول میں متعدد افراد کو دل کا دورہ پڑا اور کئی بار یہ دیکھا گیا کہ مریض اسپتال تاخیر سے پہنچتا ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے اکثر یہ جملہ سننے کو ملتا ہے کہ ’آپ بہت دیر سے آئے ہیں‘، جس کی بنیادی وجہ عوام میں دل کے دورے کی علامات سے متعلق آگاہی کا فقدان ہے عام انسان یہ نہیں سمجھ پاتا کہ دل کی دھڑکن تیز کیوں ہو رہی ہے، ٹھنڈے پسینے کیوں آ رہے ہیں، آکسیجن لیول کیوں کم ہو رہا ہے یا دل کی دھڑکن بے ترتیب کیوں ہو گئی ہے۔یہی تاخیر دل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتی ہے، کیونکہ ایک بار دل کو نقصان پہنچ جائے تو اسے مکمل طور پر بحال کرنا ممکن نہیں ہوتا۔اسی مسئلے کے پیشِ نظر کارڈیو وِٹ ڈیوائس کے نام سے یہ ڈیوائس تیار کی گئی، جو دل کے دورے کی تشخیص نہیں کرتی بلکہ ’پاسیبل ہارٹ اٹیک‘ کی صورت میں مریض کو خبردار کرتی ہے۔

‎ٹیم ممبر طالبعلم عبداللہ فہیم کے مطابق مستقبل میں اس ڈیوائس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل کی جائے گی، جس کے ذریعے اس کو مزید اپڈیٹ کیا جائےگا یہ ڈیوائس ڈیڑھ ماہ کی محنت کے بعد صرف 8 سے 10 ہزار کی لاگت سے بنائی گئی ہے ڈیوائس خاص طور پر کم وسائل والے علاقوں کے لیے تیار کی ہے تاکہ اسپتال کے مہنگے مانیٹرز کا متبادل فراہم کیا جا سکے آئندہ مرحلے میں اس پر مزید تحقیق، سروے اور کلینیکل ٹرائلز کیے جائیں گے۔

‎بینش اصغر نے کہا کہ اس ڈیوائس کا مقصد کسی بیماری کی حتمی تشخیص کرنا نہیں بلکہ مریض کو بروقت خبردار کرنا ہے تاکہ وہ ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ادویات حاصل کرے اور دل کے دورے جیسے جان لیوا حادثے سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

‎حاجرہ فہیم  نے کہا اگر حکومتی سطح پر تعاون حاصل ہو تو اسے بڑے پیمانے پر کم لاگت میں تیار کیا جا سکتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

‎ٹیم ممبر حمنہ ریحان  کے مطابق یہ پروجیکٹ کراچی یونیورسٹی فارمیسی سائنس کلب کے زیرِ اہتمام ہونے والے سالانہ تعلیمی پروجیکٹس کے سلسلے میں تیار کیا گیا، جہاں طلبہ کو ہر سال کسی منفرد اور نئے آئیڈیا پر کام کرنا ہوتا ہے ہم نے صحت کے موجودہ مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ڈیوائس پر کام کیا جس پر ہمیں پرائز بھی ملا۔

‎اسمارٹ ڈیوائس کو کا نام دیا گیا ہے جو کہ دل کے دورے سے پہلے ظاہر ہونے والی ابتدائی مگر خطرناک علامات کو پہچان کرنہ صرف مریض کو بروقت وارننگ بلکہ دل کے دورے کی تشخیص کرتی ہے،دل کی نگہبانی کرنے والی ڈیوائس بیک وقت دل کی دھڑکن، آکسیجن لیول، جسمانی درجہ حرارت، پسینہ اور ای سی جی جیسے متعدد بایومیڈیکل سگنلز کوبھی مانیٹر کرتی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی؛ شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کٹنے سے بچانے کے لیے جدید ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ قائم
Next Article وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی او آئی سی ویکسین الائنس بنانے کی تجویز
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
بریکنگ نیوز
جولائی 1, 2026
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
Health تازہ ترین
جولائی 1, 2026
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026

You Might Also Like

بال مسلسل جھڑ رہے ہیں؟ ماہرین نے روزمرہ کی چند عادات کو بالوں کے نقصان کی بڑی وجہ قرار دے دیا
ArticleHealth

بال مسلسل جھڑ رہے ہیں؟ ماہرین نے روزمرہ کی چند عادات کو بالوں کے نقصان کی بڑی وجہ قرار دے دیا

By Misbah Jogyat
Health

صحت مند خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر سے متاثر خلیات کو مارنے کا انوکھا طریقہ دریافت

By Neha Ashraf
Health

مظفر گڑھ: ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچوں کا  بیماری سے انتقال

By Neha Ashraf
Health

تھرپارکر میں موت کا ڈیرا: غذاتی قلت 46 بچوں کی جانیں نگل گئی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?