MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
کھیل

سابق پاکستانی ریکارڈ ہولڈر کا ارشد ندیم کو یورپ میں ٹریننگ کا مشورہ

Last updated: اگست 7, 2026 6:46 شام
Yamna Shahid
Share
سابق پاکستانی ریکارڈ ہولڈر کا ارشد ندیم کو یورپ میں ٹریننگ کا مشورہ
سابق پاکستانی ریکارڈ ہولڈر کا ارشد ندیم کو یورپ میں ٹریننگ کا مشورہ
SHARE

کراچی: پاکستان کے سابق شاٹ پٹ ریکارڈ ہولڈر ظفر ابنِ یعقوب نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عالمی سطح کے بہترین ایتھلیٹس کے ساتھ ٹریننگ کے لیے اپنا تربیتی مرکز یورپ منتقل کریں تاکہ جیولن تھرو میں اپنی عالمی حیثیت برقرار رکھ سکیں۔

ظفر ابنِ یعقوب نے کہا کہ عالمی سطح پر مسلسل کامیابی کے لیے ارشد ندیم کو اعلیٰ معیار کی سہولیات اور دنیا کے بہترین ایتھلیٹس کے ساتھ ٹریننگ کا تجربہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق جرمنی ارشد ندیم کے لیے ایک موزوں تربیتی مرکز ثابت ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں زیادہ وقت گزارنے سے ارشد اپنی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کے ساتھ پاکستان کے لیے مزید عالمی اعزازات جیتنے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں۔

ظفر کا یہ بیان گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ارشد 12 ایتھلیٹس پر مشتمل فائنل میں اپنی ابتدائی تین کوششوں کے بعد نویں نمبر پر رہے اور ٹاپ آٹھ میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ اس سے قبل انہوں نے 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

سابق ریکارڈ ہولڈر نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کو بھی ان کے ساتھ بیرون ملک تربیتی کیمپس میں جانے کا مشورہ دیا۔ ان کے مطابق ارشد اور ان کے کوچ دونوں ایک مضبوط عالمی تربیتی ماحول سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ظفر ابنِ یعقوب نے ارشد کی فٹنس اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ پروگرام کو بھی مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل بہترین کارکردگی کے لیے ویٹ ٹریننگ سمیت جسمانی تیاری انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے ارشد ندیم کو قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ایتھلیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کی کوچنگ، سہولیات اور بہترین ایتھلیٹس کے ساتھ ٹریننگ سے ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکتا ہے۔

ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ جیولن تھرو میں پاکستان کے لیے تاریخی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اس کے بعد بھی ارشد نے اسلامی گیمز اور ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز حاصل کیے، تاہم ان کی حالیہ کامیاب تھروز اولمپکس میں قائم کیے گئے معیار سے کم رہی ہیں۔

29 سالہ ارشد ندیم نے 2023 میں بڈاپسٹ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر بھی تاریخ رقم کی تھی اور اس ایونٹ میں پاکستان کے پہلے میڈلسٹ بنے تھے۔

ارشد ندیم کی اگلی بڑی آزمائشوں میں 11 سے 13 ستمبر تک ہنگری میں ہونے والی ورلڈ الٹی میٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور اس کے بعد 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر ایچی-ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز شامل ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نُعمان علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انٹری، لنکاشائر نے پاکستانی اسپنر سے معاہدہ کرلیا نُعمان علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انٹری، لنکاشائر نے پاکستانی اسپنر سے معاہدہ کرلیا
Next Article مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی رجحان پر بند مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی رجحان پر بند
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے قومی ڈائیلاگ کا مطالبہ
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے قومی ڈائیلاگ کا مطالبہ
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
لائف سیونگ ادویات کی قیمتوں کا تعین: حکومت رواں ماہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی
لائف سیونگ ادویات کی قیمتوں کا تعین: حکومت رواں ماہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی
Health تازہ ترین
اگست 16, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بریکنگ نیوز
اگست 16, 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026

You Might Also Like

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
کھیل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی

By Niaz Ali
Uncategorizedکھیل

مراکش نے نیدرلینڈز کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

By Zain Abbas
کھیل

پاکستان انڈر 19 کی تاریخی کامیابی — سمیر منہاس اور احمد حسین کی 293 رنز کی شراکت، ملیشیا 297 رنز سے پست

By Salman Khan
کھیل

آغا کا اعتراف، ’’عمل درآمد کی کمی ہمیں مہنگی پڑی‘‘

By Zain Abbas
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?