MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ہائی کولیسٹرول: خاموش خطرہ جس سے بچاؤ بروقت احتیاط میں ہے

Last updated: مارچ 7, 2026 2:31 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ہائی کولیسٹرول کو ماہرینِ صحت دل کا ایک ایسا خاموش دشمن قرار دیتے ہیں جو برسوں تک بغیر کسی واضح علامت کے جسم میں موجود رہ سکتا ہے۔

‎اکثر افراد کو اس وقت تک اس مرض کا اندازہ نہیں ہو پاتا جب تک یہ دل، دماغ یا دیگر اہم اعضاء کو متاثر نہ کر دے۔ یہی خاموشی اسے خطرناک بنا دیتی ہے۔

‎کولیسٹرول دراصل ایک چکنائی نما مادہ ہے جو خون میں گردش کرتا ہے۔ اس کی ایک مقدار جسم خود جگر کے ذریعے تیار کرتا ہے، جبکہ باقی حصہ خوراک سے حاصل ہوتا ہے، خاص طور پر گوشت، مچھلی، انڈوں اور دودھ سے بنی اشیاء سے۔

‎اگرچہ کولیسٹرول جسم کے لیے ناگزیر ہے اور ہارمونز کی تیاری، خلیاتی جھلیوں کی مضبوطی اور وٹامن ڈی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن اس کی زیادتی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

‎طبی طور پر کولیسٹرول کی دو بنیادی اقسام بیان کی جاتی ہیں۔ ایک کو اچھا کولیسٹرول یا ایچ ڈی ایل کہا جاتا ہے، جو خون سے اضافی کولیسٹرول صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ دوسری قسم برا کولیسٹرول یا ایل ڈی ایل ہے، جو خون کی شریانوں کی دیواروں سے چپک کر انہیں تنگ اور سخت بنا سکتا ہے۔ جب ایل ڈی ایل کی مقدار بڑھتی ہے تو یہ شریانوں کے اندر تہہ جما کر ایتھروسکلروسیس نامی کیفیت پیدا کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق ہائی کولیسٹرول کو ’’خاموش بیماری‘‘ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ یہ ابتدا میں درد، کمزوری یا تھکن جیسی علامات پیدا نہیں کرتا۔ تاہم جب شریانیں زیادہ تنگ ہوجائیں تو سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، ٹانگوں میں تکلیف، دل کا دورہ یا فالج جیسے سنگین مسائل سامنے آسکتے ہیں۔ اسی لیے علامات کا انتظار کرنا دانشمندی نہیں سمجھا جاتا۔

‎ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ مخصوص افراد کو باقاعدگی سے لپڈ پروفائل ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور مٹاپے کے شکار افراد، تمباکو نوشی کرنے والے اور دل کے امراض کے خطرے سے دوچار لوگ خاص طور پر اس ٹیسٹ کے محتاج ہیں۔ بعض مریضوں کو ہر چھ ماہ بعد جبکہ دیگر کو سال میں کم از کم ایک مرتبہ یہ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

‎احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہائی کولیسٹرول پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ متوازن غذا اس سلسلے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ چکنائی سے بھرپور دودھ اور سرخ گوشت کا استعمال محدود رکھا جائے جبکہ فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے جئی، دالیں اور سیب معمول کا حصہ بنائی جائیں۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی مفید سمجھے جاتے ہیں۔

‎انڈے کے استعمال میں بھی اعتدال ضروری ہے۔ انڈے کی سفیدی بہترین پروٹین فراہم کرتی ہے اور اس میں چکنائی نہیں ہوتی، لیکن زردی کا زیادہ استعمال مناسب نہیں۔ اسی طرح روزانہ کم از کم 30 منٹ تیز چہل قدمی اچھے کولیسٹرول کی سطح بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جبکہ ہفتے میں کم از کم 150 منٹ معتدل ورزش کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر مانی جاتی ہے۔

‎چونکہ ہائی کولیسٹرول کی واضح علامات سامنے نہیں آتیں، اس لیے خون کا باقاعدہ معائنہ ہی اس کی بروقت تشخیص کا معتبر ذریعہ ہے۔ بروقت آگاہی اور طرزِ زندگی میں معمولی تبدیلیاں دل کے دورے جیسے بڑے خطرات سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انزائٹی جیسے عام عارضے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
Next Article وزن کم کرنے والی ادویات منشیات کی لت کو کم کر سکتی ہیں: تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

لاہور: ڈاکٹروں نے مہارت سے 3 سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی

By Neha Ashraf
Health

موسیٰ خیل: ہیضے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

By Neha Ashraf
Health

کراچی میں نیا وائرس پھیل گیا، شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت

By Neha Ashraf
Health

ذیابیطس کی علامت کا خطرناک دماغی بیماری سے تعلق کا انکشاف

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?