MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

وزن کم کرنے والی ادویات منشیات کی لت کو کم کر سکتی ہیں: تحقیق

Last updated: مارچ 7, 2026 2:32 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

نئی امریکی تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے کوکین اور الکوحل جیسی منشیات کی لت اور ان سے ہونے والی اموات کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے۔

‎طبی جریدے بی ایم جے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق GLP-1 ایگونِسٹ نامی مقبول ادویات نقصان دہ مادوں کے باعث ہونے والی اموات کے خطرے کو تقریباً 50 فیصد تک کم کر سکتی ہیں، تاہم بعض ماہرین نے نتائج کی تشریح میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ تحقیق براہِ راست سبب اور نتیجے کا تعلق ثابت نہیں کرتی۔

‎ماہرین کے مطابق اس حوالے سے مزید کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے۔

‎گزشتہ چند برسوں میں اوزیمپک جیسی GLP-1 ادویات نے ذیابیطس اور موٹاپے کے علاج میں بڑی تبدیلی پیدا کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ان ادویات میں مختلف صحت کے مسائل، بشمول منشیات کی لت میں ممکنہ مدد کے آثار بھی سامنے آئے ہیں۔

‎امریکی محققین نے امریکی محکمہ برائے سابق فوجیوں کے امور کے ہیلتھ کیئر ڈیٹا بیس میں موجود 6 لاکھ سے زائد ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا، ان افراد نے یا تو GLP-1 ادویات استعمال کیں یا ذیابیطس کی پرانی نوعیت کی ادویات لی تھیں۔

‎محققین نے 3 سال کے عرصے میں الکوحل، بھنگ، کوکین اور نکوٹین سمیت مختلف منشیات کے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔

‎نتائج کے مطابق جن سابق فوجیوں کو پہلے سے منشیات کی لت تھی، ان میں GLP-1 ادویات لینے والوں میں اموات کی شرح 50 فیصد کم اور اوور ڈوز کے واقعات 40 فیصد کم پائے گئے۔

‎اسی طرح ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے دوروں کی شرح 30 فیصد سے کم رہی، جبکہ اسپتال میں داخلوں اور خودکشی کے خیالات یا کوششوں میں بھی تقریباً 25 فیصد کمی دیکھی گئی۔

‎دوسری جانب ایسے سابق فوجی جنہیں کبھی منشیات کی لت نہیں رہی، ان میں GLP-1 ادویات کے استعمال سے مستقبل میں لت پیدا ہونے کا خطرہ 14 فیصد کم دیکھا گیا۔

‎واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرِین کے مطابق یہ بات کافی حیران کن تھی کہ GLP-1 ادویات مختلف اقسام کی منشیات کی لت کو روکنے سے وابستہ دکھائی دیں۔

‎ماہرین کے مطابق یہ اثر کسی ایک مادے تک محدود نہیں تھا بلکہ تقریباً تمام نشہ آور اشیاء میں دیکھا گیا، تاہم تحقیق مشاہداتی نوعیت کی ہے، اس لیے یہ براہِ راست ثابت نہیں کرتی کہ نتائج کی وجہ یہی ادویات ہیں۔

‎یہ بھی ابھی واضح نہیں کہ بھوک کم کرنے والی یہ ادویات کس طرح نشے کی لت پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، البتہ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ادویات دماغ میں خوشی یا انعام دلانے کے احساس کے نظام کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

‎محققین نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ تحقیق میں شامل زیادہ تر افراد عمر رسیدہ سفید فام مرد تھے، اگرچہ نتائج خواتین میں بھی تقریباً یکساں نظر آئے۔

‎بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات عملی نوعیت کے ہیں، انقلابی نہیں۔

‎ماہرین نے بی ایم جے میں شائع ہونے والے ایک اداریے میں کہا ہے کہ پالیسی سازوں کو قبل از وقت نشے کے علاج کے لیے اوزیمپک جیسے بیانیے سے گریز کرنا چاہیے۔

‎ان کے مطابق اگر آئندہ کلینیکل ٹرائلز سے بھی یہ ثابت ہو جائے کہ یہ ادویات نشے کی لت کے خلاف مؤثر ہیں، تب بھی ان کی زیادہ قیمت اور دنیا کے تمام ممالک میں محدود دستیابی ایک بڑا مسئلہ رہیں گے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہائی کولیسٹرول: خاموش خطرہ جس سے بچاؤ بروقت احتیاط میں ہے
Next Article دماغی ٹیومر کی بروقت شناخت اور ابتدائی علامات، ماہرین کی ہدایات
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
Economy تازہ ترین
ستمبر 30, 2026
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
بریکنگ نیوز
ستمبر 30, 2026

You Might Also Like

Health

لاہور کے بعد ملتان میں بھی منکی پاکس کا مریض سامنے آ گیا

By Neha Ashraf
Health

پلاسٹک کی بوتل سے خطرناک بیماری کی دوا تیار

By Neha Ashraf
Health

کیا کیٹو ڈائٹ سے ڈپریشن پر قابو پا سکتے ہیں؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

By Neha Ashraf
نوزائیدہ بچوں میں وٹامن K کے ٹیکوں سے انکار، جان لیوا بلیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا
Healthتازہ ترین

نوزائیدہ بچوں میں وٹامن K کے ٹیکوں سے انکار، جان لیوا بلیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?