MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

سندھ میں ایڈز کی صورتحال تشویشناک، 3 ہزار 995 بچے متاثر

Last updated: اکتوبر 30, 2025 4:02 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں اور اب تک 3 ہزار 995 بچوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

‎ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں ایچ آئی وی (ایڈز) تیزی سے پھیل رہا ہے اور صورتحال بہت تشویشناک ہو گئی ہے، اب تک صوبے میں 3 ہزار 995 بچوں میں ایڈز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

‎وزیرِ صحت نے ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر ہونے والے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ سندھ میں 6 لاکھ سے زیادہ جعلی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں، جن میں سے تقریباً 40 فیصد صرف کراچی میں ہیں۔

‎حکام کے مطابق ایڈز کے پھیلنے کی بڑی وجوہات میں غیر محفوظ علاج کے طریقے، غیر قانونی کلینکس، ناقص بلڈ بینک، سرنجز اور ریزرز کا دوبارہ استعمال، آلودہ انجیکشن، ہسپتال کے فضلے کی فروخت اور غیر محفوظ دندان سازی کے آلات شامل ہیں۔

‎صوبائی وزیرِ صحت نے تمام ایس ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی طبی مراکز کو فوراً بند کریں اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں۔

‎انہوں نے حاملہ خواتین کی لازمی اسکریننگ کا حکم دیا تاکہ ماں سے بچے میں وائرس کی منتقلی روکی جا سکے۔

‎ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) اور پولیس کو ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سیل شدہ طبی مراکز دوبارہ نہ کھل سکیں۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کے فضلے کی فروخت فوراً بند کی جائے، تمام لائسنس یافتہ بلڈ بینکس کی فہرست جاری کی جائے اور غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

‎وزیرِ صحت سندھ نے خبردار کیا کہ خون کی جانچ کے ناقص طریقے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، جب کہ غیر محفوظ دندان سازی، ختنے کے غیر معیاری طریقے اور آلودہ فضلے کے رابطے سے خاص طور پر کوڑا چننے والے ہزاروں بچے خطرے میں ہیں۔

‎ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے زور دیا کہ منشیات استعمال کرنے والے افراد اور دیگر کمزور طبقات کو ہراساں نہ کیا جائے بلکہ آگاہی اور بچاؤ کے ذریعے ان کی مدد کی جائے، کیونکہ وہ استحصال کے نہیں بلکہ علاج و تحفظ کے مستحق ہیں۔

‎انہوں نے ایس ایچ سی سی کو ہدایت دی کہ ضلعی سطح پر نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا جائے اور خبردار کیا کہ غیر قانونی طبی سرگرمیوں میں ملوث مراکز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خطرے کی گھنٹی بج گئی، لاہور میں منکی پاکس کا دوسرا مریض سامنے آگیا
Next Article ایک دن میں 78 نئے کیسز رپورٹ، سندھ میں ڈینگی کے 160 مریض زیرِ علاج
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

Health

پی ایم اینڈ ڈی سی کا فیکلٹی مائیگریشن کی تاریخ میں توسیع

By Neha Ashraf
Health

سال 2025 کی آخری انسداد پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی

By Neha Ashraf
Health

‎70 فیصد بیماریوں کی وجہ آلودہ پانی ہے، پمز اسپتال جاؤ تو لگتا ہے کوئی سیاسی جلسہ ختم ہوا ہے،وزیرصحت

By Neha Ashraf
Health

ڈی ایچ کیو ڈی آئی خان میں 20 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے خورد برد کا انکشاف ‎

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?