MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

آئی ایم ایف کا پاکستان میں کرپشن پر سنگین انتباہ

Last updated: نومبر 20, 2025 8:35 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ کرپشن پاکستان کی معاشی استحکام کی راہ میں بڑی اور مسلسل رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور اس صورتحال میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کو فوری طور پر اپنی پہلی سالانہ رپورٹ جاری کرکے شفافیت بڑھانا ہوگی۔ آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ (GCD) جو آئندہ 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے ضروری ہے میں کہا گیا ہے کہ کرپشن نہ صرف عوامی اعتماد کو کمزور کر رہی ہے بلکہ معاشی ترقی کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے اور ریاستی اداروں کی کارکردگی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا کہ ایس آئی ایف سی اپنی کارروائیوں کے واضح اصول وضع کرے اور تمام سرمایہ کاری معاہدوں کی تفصیلات جاری کرے، جن میں دی گئی ٹیکس، پالیسی اور ریگولیٹری رعایتیں، ان کی وجوہات اور ان کی مالی قدر شامل ہو۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے حکومتی نظام میں کرپشن گہرائی تک جڑیں پکڑ چکی ہے جس کی وجہ سے ٹیکس وصولی کمزور ہوئی، عوامی اخراجات غیر مؤثر بنے اور عدالتی نظام پر اعتماد میں کمی آئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کے اہم معاشی شعبوں پر وہ بااثر اور مراعات یافتہ گروہ اثر انداز ہوتے ہیں جو ریاستی اداروں سے جڑے ہوئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے کمزور احتسابی ڈھانچے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس کرپشن سے منسلک منی لانڈرنگ روکنے کا کوئی واضح اور مضبوط نظام موجود نہیں۔ اگرچہ نیب اور ایف آئی اے کو ایسے معاملات کی تحقیقات کا قانونی اختیار حاصل ہے، لیکن ان کیسز سے متعلق کارروائیاں اور سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں اور سہ ماہی میٹنگز کے باوجود نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آتی۔

رپورٹ میں سیاسی مداخلت اور قوانین کے غیر مساوی اطلاق کو پاکستان کی اینٹی کرپشن کوششوں کی سب سے بڑی کمزوری قرار دیا گیا۔ سرکاری افسران اکثر فیصلے کرنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ انہیں نیب کی جانب سے ممکنہ طور پر چن کر تحقیقات کیے جانے کا خوف رہتا ہے۔ ماضی میں نیب کے اختیارات کے غلط استعمال نے اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں رشوت کو “ضروری برائی” سمجھنے کا رجحان بڑھ گیا ہے اور سرکاری معاملات میں غیرضروری تاخیر عام ہوتی جا رہی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا اثاثہ ڈیکلیریشن سسٹم اگرچہ کچھ مضبوط ہوا ہے، لیکن اس میں اب بھی جامع جانچ پڑتال اور رسک بیسڈ ویریفکیشن کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے چھپائے گئے اثاثوں کی نشاندہی مشکل رہتی ہے۔ رپورٹ نے عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے بھی خدشات ظاہر کیے، خاص طور پر سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں حالیہ تبدیلیوں اور ان پر اٹھنے والے آئینی سوالات نے قانون کی بالادستی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

آئی ایم ایف نے آخر میں کہا کہ اگر پاکستان آئندہ تین سے چھ ماہ میں جامع گورننس اصلاحات نافذ کرے تو وہ اپنی معاشی ترقی کی شرح کو اگلے پانچ سال میں 5 سے 6.5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article "گھریلو ملازمہ کے ذریعے ڈکیتی کا منصوبہ بے نقاب، ایک ملزم تاحال فرار”
Next Article “شاہدرہ میں کم سن بچے سے زیادتی کی کوشش، پولیس کی فوری کارروائی پر ملزم گرفتار”
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

سیاست

سعودی عرب کی جانب سے مغربی کنارے پر مکمل خودمختاری کے اسرائیلی دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت

By Hannan Khani
سیاست

ایس سی او اجلاس میں پاکستان کا مذاکرات پر زور، طاقت کے استعمال سے گریز کی تلقین

By Hannan Khani
سیاست

دبئی ایئر شو میں حادثے کے بعد آرمینیا کا بھارتی تیجس طیارے کی خریداری سے انکار

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

پاکستان کا اقوام متحدہ کانفرنس میں سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی اقدامات پر زور

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?