لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ پیر، 2 نومبر کو شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 509 ریکارڈ کیا گیا۔
آئی کیو ایئر کے اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی 221 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے جبکہ مصر کا دارالحکومت قاہرہ 201 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اے کیو آئی 300 سے زیادہ ہونے کا مطلب ہے کہ فضائی آلودگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق گاڑیوں کا دھواں، صنعتی آلودگی، فصلوں کی باقیات جلانے اور موسم کی بعض صورتحال کے باعث لاہور میں اسموگ بڑھ رہی ہے۔
بچے، بزرگ اور سانس کے مریض اس آلودہ فضا سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، کھلی فضا میں سخت ورزش سے گریز کریں اور باہر جاتے وقت این 95 ماسک استعمال کریں
