انسانیت کو درپیش خطرات اب محض قدرتی آفات تک محدود نہیں رہے۔ طبی جریدے ‘لینسیٹ پلینیٹری ہیلتھ’ کی تازہ ترین رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال اور جوہری جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا قحط ہماری نسل کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ خطرات ‘انٹروپوجینک’ ہیں، یعنی یہ وہ مصائب ہیں جو انسان نے خود اپنے ہاتھوں سے پیدا کیے ہیں۔ رپورٹ میں ان خطرات کو ‘پولی کرائسس’ کا نام دیا گیا ہے، جہاں ایک بحران دوسرے کو جنم دیتا ہے۔
جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے رپورٹ کا سب سے خوفناک پہلو ‘نیوکلیئر فیمین’ یعنی جوہری قحط کا تصور ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی ایک خطے میں محدود جوہری تصادم بھی ہوتا ہے، تو اس سے اٹھنے والی راکھ اور دھواں زمین کے ماحول کو ڈھانپ لے گا۔ سورج کی روشنی زمین تک نہیں پہنچ سکے گی، جس سے عالمی زرعی نظام درہم برہم ہو جائے گا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں 2 ارب سے زائد انسان بھوک کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ یہ جنگ کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ اس کی زد میں پوری دنیا آئے گی۔
مصنوعی ذہانت کے حوالے سے رپورٹ میں دو بڑے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پہلا، خودکار نظام کا انسانی کنٹرول سے نکل جانا، اور دوسرا، ‘بدنیتی پر مبنی ‘ کا استعمال۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اب چھوٹے گروہوں کو بھی ایسی طاقت فراہم کر رہا ہے جس سے وہ قدرتی طور پر پائے جانے والے وائرسز سے زیادہ مہلک جراثیم تیار کر سکتے ہیں۔ یہ حیاتیاتی جنگ کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔
رپورٹ کے مصنفین کے مطابق، موجودہ عالمی حفاظتی معیارات ان خطرات کی شدت کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ہیں۔ "ان خطرات کو روکنے کے لیے ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، جبکہ ہماری پالیسیاں ان چیلنجز کی رفتار سے کہیں زیادہ سست ہیں۔”
تحقیق نے ان ٹیکنالوجیکل خطرات کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی جوڑا ہے۔ جب دنیا میں فصلیں تباہ ہوں گی اور گرمی کی شدت بڑھے گی، تو ممالک کے درمیان وسائل کے لیے کشمکش بڑھے گی، جس سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا امکان مزید روشن ہو جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا دائرہ ہے جہاں ایک بحران دوسرے کی تباہی کو یقینی بناتا ہے۔
لینسیٹ کی یہ رپورٹ صرف ایک انتباہ نہیں، بلکہ طبی ماہرین کا یہ مطالبہ ہے کہ ‘عوامی صحت’ کی تعریف کو وسیع کیا جائے۔ اگر طب کا مقصد انسانی زندگی بچانا ہے، تو جوہری موسم سرما یا کے ہاتھوں پھیلنے والی وبا کو روکنا اب ڈاکٹروں اور پالیسی سازوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انسانیت کی بقا اب فطرت کو مسخر کرنے میں نہیں، بلکہ اپنی ہی بنائی ہوئی ٹیکنالوجی کو قابو کرنے میں مضمر ہے۔
