دل سمیت دیگر بڑھتے امراض کی روک تھام، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمتوازن ،مناسب خوراک کے چناؤکیلئےماہرین سے تجاویز طلب کرلیں، ہاہیڈروجن شدہ آئل پر جزوی پابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔
گھی، آئل ،اشیاء خوردونوش کے لیبل پر نیوٹریشن اجزائے ترکیبی لکھنا لازمی ہوگا، تمام اشیاء خوردونوش کو منظور شدہ لیبارٹری سے تجزیہ کروانا بھی لازمی ہوگا۔
تمام ملک پراڈکٹس کو بھی مکمل طور پر چیک کرنے کی تجاویز دے دی گئیں، بچوں کیلئے جنک،شوگر سے بنی اشیا کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کی تجویززیرغور ہے۔
سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم پر اشیا کی تشہیر پر پابندی لگانے کی تجویز، ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ فوڈ سٹینڈرز ریگولیشنز 2017 پر عملدرآمد کروایا جائیگا، بچوں کے نصاب میں نیوٹریشن کا مضمون لازمی شامل کروانے کی بھی تجاویز دی گئی۔
