MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

انسولین کی گولیاں جلد انجیکشن کا متبادل بن سکتی ہیں، سائنس دانوں کے حوصلہ افزا نتائج

Last updated: مارچ 27, 2026 12:10 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

سائنس دانوں نے ایک اہم پیش رفت میں ایسا اورل انسولین نظام تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ انجیکشن سے نجات دلا سکتا ہے۔

‎یہ نئی ٹیکنالوجی انسولین کو نظامِ ہاضمہ میں ٹوٹنے سے محفوظ اور اسے خون میں مؤثر طریقے سے جذب ہونے میں مدد دیتی ہے، جس سے ذیابیطس کے علاج میں آسانی کی امید ظاہر ہوئی ہے۔

‎ایک صدی سے زائد عرصے سے ماہرین انسولین کو گولی کی شکل میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

‎عام طور پر نظامِ ہاضمہ میں موجود انزائمز انسولین کو اس کے مؤثر ہونے سے پہلے ہی توڑ دیتے ہیں، جبکہ آنتوں میں اسے خون میں جذب کرنے کا قدرتی طریقہ بھی موجود نہیں ہوتا۔

‎جاپان کی کوماموتو یونیورسٹی کے محققین نے اس مسئلے کا ممکنہ حل پیش کیا ہے۔

‎انہوں نے ایک خاص قسم کے سائیکلک پیپٹائڈ، جسے ’ڈی این پی پیپٹائڈ‘ کہا جاتا ہے، استعمال کیا جو چھوٹی آنت سے گزر کر خون میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

‎تحقیق کے دوران 2 طریقے آزمائے گئے، ایک میں انسولین کو پیپٹائڈ کے ساتھ ملایا گیا، جبکہ دوسرے میں دونوں کو کیمیائی طور پر جوڑا گیا، دونوں طریقوں کے نتیجے میں ذیابیطس کے شکار چوہوں میں خون میں شوگر کی سطح کم ہوئی۔

‎اہم بات یہ ہے کہ اس نئے نظام میں تقریباً 33 سے 41 فیصد تک بایوایویلیبیلٹی حاصل کی گئی، جو کہ روایتی انجیکشنز کے مقابلے میں نمایاں پیش رفت ہے، جبکہ ماضی کی اوورل انسولین کوششوں میں اس کے لیے زیادہ مقدار درکار ہوتی تھی۔

‎یہ بہتری گولی کی صورت میں انسولین کے عملی استعمال کو ممکن بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔

‎اگرچہ یہ نتائج ابتدائی مرحلے میں ہیں اور جریدہ مولیکیولر فارماسیوٹکس میں شائع ہوئے ہیں، تاہم انہیں ذیابیطس کے آسان اور مؤثر علاج کی جانب ایک امید افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

‎انسانوں پر آزمائش سے قبل اس طریقہ کار کو بڑے ماڈلز پر مزید جانچنے کا عمل جاری ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ماہرین جگر کے عاج ترین مرض کا ممکنہ مؤثر علاج دریافت کرنے میں کامیاب
Next Article میٹا رنگ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی جانچ کیلیے انقلابی پیش رفت
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
‎13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام
Health
مارچ 27, 2026
میٹا رنگ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی جانچ کیلیے انقلابی پیش رفت
Health
مارچ 27, 2026
ماہرین جگر کے عاج ترین مرض کا ممکنہ مؤثر علاج دریافت کرنے میں کامیاب
Health
مارچ 27, 2026
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026
لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
Health
مارچ 26, 2026

You Might Also Like

Health

سندھ حکومت کا جعلی اسپتالوں کے خلاف بڑا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

کیا ورزش سے فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچنے میں مدد ملتی ہے؟

By Neha Ashraf
Health

ایچ پی وی ویکسینیشن کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل

By Neha Ashraf
Health

‎2025: سندھ میں ملیریا، خیبر پختونخوا ڈینگی کیسز میں نمایاں رہا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?