MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی، سندھ میں رواں برس زیبیز کے باعث پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی

Last updated: جنوری 28, 2026 9:43 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

‎سندھ میں رواں برس زیبیز کے باعث پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی ہے۔آوارہ کتوں کے بڑھتے حملے شہریوں کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں، جبکہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے مہینے میں ہی شہر کے بڑے اسپتالوں میں ہزاروں افراد سگ گزیدگی کا شکار ہو چکے ہیں.

‎طبی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ سال بہ سال سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات صحت کے نظام اور بجٹ پر اضافی دباؤ ڈال رہا ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق سندھ میں رواں برس زیبیز کے باعث پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی، ضلع سانگھڑ کے شہر جھول سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی ڈیڑھ ماہ قبل آوارہ کتے کے کاٹنے کا شکار ہوئی تھی۔

‎مختلف سرکاری اسپتالوں میں بروقت اور مکمل علاج نہ ملنے کے باعث بچی میں پانی اور ہوا سے خوف جیسی خطرناک علامات ظاہر ہو گئیں۔ جس کے بعد متاثرہ بچے کو کورنگی کے انڈس اسپتال منتقل کیا جہاں وہ گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئی۔

‎کراچی کے مختلف اسپتالوں میں سگ گزیدگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انڈس اسپتال میں 1500، جناح اسپتال میں 800، سول اسپتال میں 400 سے زائد، قطر اسپتال میں 500 سے زائد، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں 128، لیاقت نیشنل اسپتال میں 10 اور سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال میں 50 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

‎مجموعی طور پر سگ گزیدگی کے کیسز کی تعداد 3438 سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ سال کراچی کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں میں ریبیز کے سبب 20 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

‎سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راشد خانزادہ کے مطابق ریبیز پریوینشن کلینک میں روزانہ دو اقسام کے مریض آتے ہیں، جن میں نئے اور فالو اَپ کیسز شامل ہوتے ہیں۔

‎یومیہ مجموعی طور پر 100 سے زائد اندراجات ہوتے ہیں، جن میں 30 سے 40 نئے کیسز شامل ہوتے ہیں۔ رواں سال اب تک اسپتال میں 1610 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 568 نئے کیسز تھے۔

‎ڈاکٹر راشد خانزادہ نے ریبیز سے متعلق اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2023 میں اینٹی ریبیز ویکسین (اے وی آر) کی 7,903 ڈوزز لگائی گئیں، مالی سال 2024 میں یہ تعداد 12,709 تک پہنچ گئی، جبکہ مالی سال 2025 میں 17,157 ڈوزز استعمال ہوئیں۔

‎مالی سال 2026 کے ابتدائی چھ ماہ میں ہی 8,809 ڈوزز لگ چکی ہیں، جو سال کے اختتام تک 17 سے 18 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ اینٹی ریبیز ویکسین کی ایک ڈوز کی قیمت 1200 سے 1800 روپے کے درمیان ہے، اس کے علاوہ پین کلرز، اینٹی بایوٹکس، پٹیاں اور اے ڈی ایس انجیکشن بھی دینا پڑتے ہیں۔

‎صرف مالی سال 2025 میں استعمال ہونے والی اے آر وی ویکسینز پر 2 کروڑ 57 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جو صحت کے بجٹ پر اضافی دباؤ ہے۔

‎اگر ایک اسپتال کا یہ حال ہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سندھ بھر کے اسپتالوں میں یہ اخراجات کتنے ہوں گے، حالانکہ یہ رقم دیگر روٹین مریضوں پر خرچ ہونی چاہیے تھی۔

‎ڈاکٹر راشد خانزادہ کا کہنا تھا کہ سال بسال سگ گزیدگی کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،اگر ریبیز پر قابو پانا ہے تو آوارہ کتوں کی تعداد کم کرنا ہوگی اور متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، ورنہ قیمتی جانیں ضائع ہوتی رہیں گی۔

‎ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ریبیز کی علامات ظاہر ہونے کے بعد آج تک کوئی مریض نہیں بچ سکا۔

‎انہوں نے عوام کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سگ گزیدگی کے فوراً بعد زخم کو صابن اور صاف پانی سے 15 سے 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں، پھر زخم کو اسٹیرلائز کریں۔

‎زخم پر ٹانکے نہ لگوائیں اور نہ ہی ایسی ڈریسنگ کریں جس سے جراثیم باہر نکلنے کے بجائے اندر ہی پنپتے رہیں اور دماغ تک پہنچ جائیں، زخم دھونے کے بعد فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

‎انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے دو آپشن ہوتے ہیں۔ اگر اس بات کی تصدیق ہو جائے کہ کتا ریبیڈ تھا تو زخم کے اردگرد امیونوگلوبلن لگائی جاتی ہے، جس کا آدھا ڈوز متاثرہ شخص کے بازو میں بھی دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری اینٹی ریبیز ویکسین بھی لگائی جاتی ہے۔

‎ویکسین اپنا اثر 14 دن بعد شروع کرتی ہے، جبکہ امیونوگلوبلن فوری اینٹی باڈیز فراہم کرتی ہے جو فوج کی طرح ریبیز کے جراثیم کے خلاف کام کرتی ہیں۔

‎جو زخم دماغ کے جتنا قریب ہو، اسے اتنی ہی سنجیدگی سے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکثر بچے کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو کر چہرے پر زخم کر لیتے ہیں، جس سے جراثیم کے دماغ تک پہنچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

‎ریبیز کی علامات میں تیز بخار، متلی، قے، غنودگی، پانی اور ہوا سے خوف شامل ہیں۔ متاثرہ فرد کی اذیت اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ گلے میں پانی پھنسنے لگتا ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ اندرون سندھ بعض ناخواندہ افراد سگ گزیدگی کے بعد زخم پر مرچیں بھر دیتے ہیں یا سکے باندھ دیتے ہیں، یہ نسخے اور گھریلو ٹوٹکے انتہائی خطرناک ہیں۔ جس کے خاتمے کے لیئے ریبیز کے حوالے سے عوامی سطح پر آگاہی ناگزیر ہے۔

‎دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ محلوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے،لیکن متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔

‎شہریوں کے مطابق کئی بار کتوں کو دور دراز علاقوں میں چھوڑا گیا، مگر وہ دوبارہ آبادیوں میں واپس آجاتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چلڈرن اسپتال میں زائد المعیاد ادویات کے استعمال کا انکشاف
Next Article ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم پاکستان بازار پولیس مقابلے میں ہلاک۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
وفاقی وزیر خزانہ 12 جون کو مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کریں گے
Economy سیاست
جون 10, 2026
جاپان کے بعد نیپال نے بھی بھارتی آموں پر پابندی عائد کر دی
جاپان کے بعد نیپال نے بھی بھارتی آموں پر پابندی عائد کر دی
کاروبار اور تجارت
جون 10, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: ڈرون حملوں کے خطرات، سکیورٹی اداروں کی دوڑ شروع
کھیل
جون 10, 2026
پاکستان میں شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان: محکمہ موسمیات نے گرد و باد اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی
پاکستان میں شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان: محکمہ موسمیات نے گرد و باد اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 10, 2026
امریکی مہنگائی کے کم اعداد و شمار کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان محدود
امریکی مہنگائی کے کم اعداد و شمار کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان محدود
Economy
جون 10, 2026
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، شان مسعود کی کپتانی خطرے میں
بریکنگ نیوز کھیل
جون 10, 2026

You Might Also Like

Health

ایل آر بی ٹی کا مفت آنکھوں کے کیمپ کا انعقاد

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں ادویات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

By Neha Ashraf
Health

دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے، مریض پریشان

By Neha Ashraf
Health

عوام ہوشیار! درد اور الرجی کے لئے استعمال ہونے والے یہ انجکیشز ہرگز استعمال نہ کریں

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?