لاہور: خاتون ٹک ٹاکر پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس نے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجّرپورہ پولیس نے ملزم خرم کو گرفتار کیا۔ واقعہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے ویڈیو بیان کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی، جبکہ واقعے میں ملزم کی اہلیہ کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
پولیس واقعے کے حالات و واقعات اور نامزد افراد کے مبینہ کردار کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش کررہی ہے۔
