رواں سال کراچی کے صرف 3 اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے تقریباً 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جناح اسپتال میں18 ہزار سول اسپتال میں 16 ہزار اور انڈس اسپتال کورنگی میں 17 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔
دیگر اسپتالوں کے اعداد و شمار اس سے مختلف ہیں۔ اس کے علاوہ رواں سال صوبے میں 22 افراد ریبیز کا شکار ہو کر چل بسے۔
حکومت سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے بتایا کہ کراچی کے مخلتف اضلاع میں 30 ہزار سے زائد آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے اور اسپتالوں اور ایمرجنسی سینٹرز میں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے۔
شہری ایسی کسی بھی صورتحال میں ہیلپ لائن 1093 پر رابطہ کریں، متاثرہ شخص کا علاج سرکاری سطح پر مفت کیا جائے گا۔
