MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

مشتاق احمد سمیت پاکستانیوں کی رہائی کے لیے یورپی ملک سے رابطے میں ہیں، اسحاق ڈار

Last updated: اکتوبر 8, 2025 1:31 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

اسلام آباد — نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ حکومت سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی ملک کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے حراست میں لیا ہے، اور پاکستان اپنی تمام تر کوششوں کے ذریعے ان سمیت دیگر پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی چاہتا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان کے اسرائیل سے براہ راست سفارتی تعلقات نہیں ہیں، اس لیے تیسرے ملک کے ذریعے رہائی کے امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں۔

غزہ امن معاہدے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی جانب سے ایک 20 نکاتی متبادل پلان پیش کیا گیا تھا لیکن بعد میں ہونے والی تبدیلیاں پاکستان کو قبول نہیں تھیں۔ "ہمارا فلسطین پر موقف آج بھی وہی ہے جو قائداعظم محمد علی جناح نے دیا تھا،” انہوں نے زور دیا۔

وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کے اہم معاملات اٹھائے اور اسرائیلی پالیسیوں کو کھلے عام تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق، "اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عرب ممالک اب تک غزہ میں خونریزی روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔”

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے کو "انتہائی اہم” قرار دیا اور کہا کہ "یہ عمل اچانک نہیں ہوا، بلکہ کئی ماہ کی بات چیت کے بعد معاہدہ ممکن ہوا۔” ان کے مطابق، اس پیش رفت کے بعد دیگر ممالک نے بھی دلچسپی ظاہر کی اور امکان ہے کہ مستقبل میں یہ اتحاد مسلم دنیا کے لیے ایک بڑے فورم کی شکل اختیار کرے گا۔

اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے متعلق سوال پر ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جماعتِ اسلامی (آزاد کشمیر و گلگت بلتستان) نے عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
Next Article مصطفیٰ کمال کی تمام اسپتالوں میں بخار کے مریضوں کیلئے الگ کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
نامعلوم ذریعے سے خام تیل گوادر کے ساحلی علاقوں تک پہنچ گیا
نامعلوم ذریعے سے خام تیل گوادر کے ساحلی علاقوں تک پہنچ گیا
information
جون 14, 2026
نیو یارک نِکس نے پچاس برس سے زائد عرصے بعد این بی اے چیمپئن شپ جیت لی
نیو یارک نِکس نے پچاس برس سے زائد عرصے بعد این بی اے چیمپئن شپ جیت لی
کھیل
جون 14, 2026
امریکی فضائی حملے میں ٹرین دے اراگوا گروہ کا سربراہ ہلاک، ٹرمپ کا اعلان
امریکی فضائی حملے میں ٹرین دے اراگوا گروہ کا سربراہ ہلاک، ٹرمپ کا اعلان
information international
جون 14, 2026
ٹرمپ کا دعویٰ، امن معاہدہ اتوار کو طے پائے گا، ایران نے وقت کے تعین پر تحفظات ظاہر کر دیے
ٹرمپ کا دعویٰ، امن معاہدہ اتوار کو طے پائے گا، ایران نے وقت کے تعین پر تحفظات ظاہر کر دیے
international Iran
جون 14, 2026
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تعلیمی و ڈیجیٹل ترقی کا نیا باب، وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 103 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تعلیمی و ڈیجیٹل ترقی کا نیا باب، وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 103 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
education
جون 14, 2026
چڑیا گھر میں نئے مہمان کی آمد: نایاب روتھشیلڈ جراف کی بقا کی نئی امید
چڑیا گھر میں نئے مہمان کی آمد: نایاب روتھشیلڈ جراف کی بقا کی نئی امید
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 13, 2026

You Might Also Like

وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
سیاست

وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

By Niaz Ali
سیاست

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا قومی یکجہتی پر زور، کالا باغ جیسے منصوبے کی حمایت

By Hannan Khani
سیاست

شہباز شریف: دو ریاستی حل اور ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

وزیراعلیٰ مریم نواز کا دعویٰ: پنجاب کے کئی اضلاع میں جرائم کی شرح صفر

By Hafeez Alam Ghazi
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?