MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے برٹش کونسل کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے ، رانا مشہود خاں

Last updated: جولائی 29, 2025 10:39 شام
Shaista Khan
Share
SHARE

  وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت حکومت نے لڑکیوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے زیور تعلیم، ویمن آن وہیلز سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں، رانا مشہود احمد خاں
اسلام آباد (رستم علی )چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے برٹش کونسل کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لڑکیوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے زیور تعلیم، ویمن آن وہیلز سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے چار ایز تعلیم، مشغولیت، ماحولیات اور روزگار کے مواقع تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو لڑکیوں کیلئے سکاٹ لینڈ پاکستان سکالرشپ سے متعلق 10 سالہ جائزہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر کیا۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے برٹش کونسل کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، برٹش کونسل نے پاکستان میں بالخصوص لڑکیوں کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ پروگرام پر سکاٹ لینڈ حکومت کے شکرگزار ہیں، ملک بھر سے لڑکیاں اس پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے زیور تعلیم پروگرام شروع کیا، اس پروگرام کے تحت پنجاب کے دور دراز کے 16 اضلاع میں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے گئے، ان اضلاع میں لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی تھی لیکن زیور تعلیم پروگرام سے ان اضلاع میں لڑکیوں میں تعلیم کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا اور انہوں نے امتحانات میں اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کیں، ان اضلاع میں لڑکیوں کی تعلیم کی شرح 16 سے 21 فیصد تک تھی لیکن اب یہ 51 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ہمیں اپنی بچیوں پر فخر ہے اور یہ ہمارا مستقبل ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جس کے تحت پانچ لاکھ مستحق طلباء کو میرٹ پر سکالرشپس دیئے گئے، برٹش کونسل سمیت دیگر شراکت داروں نے اس میں بھرپور تعاون فراہم کیا، اب پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھا دیا گیا ہے اور یہ پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ ہے جس سے ملک بھر سے طالب علم بلاتفریق مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل کی جانب سے لڑکیوں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی خوش آئند ہے، پنجاب حکومت نے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے ویمن آن وہیلزپروگرام شروع کیا جس سے 26 ہزار لڑکیاں مستفید ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پہلی جامع نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے اس حوالہ سے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی جا رہی ہے، تین لاکھ طالب علموں نے اس پالیسی سے متعلق فارم پر کرکے بھیجے ہیں اس پالیسی کی تشکیل کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سروے کیا گیا ہے، اس پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، اس میں تمام پہلوئوں پر بھرپور توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نے چار ایز تعلیم، مشغولیت، ماحولیات اور روزگار پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو معلومات کی بروقت فراہمی اور رسائی کیلئے ڈیجیٹل یوتھ ہب قائم کیا گیا ہے، 26 مارچ سے اب تک ڈیجیٹل یوتھ ہب پر پانچ لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، 16 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے اس ایپ کو ڈائون لوڈ کیا ہے، اس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اس پلیٹ فارم پر نوجوانوں کیلئے سکالرشپس، وظائف، ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں ملک اور بیرون ملک مواقع سے متعلق معلومات اور رسائی موجود ہے، نوجوانوں کو خود کو ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹر کرنا چاہیے تاکہ وہ جلد از جلد معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ قبل ازیں برٹش کونسل کی جانب سے جاری کی گئی پاکستان سکاٹ لینڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 10 سال کے دوران اس پروگرام کے تحت 20 ہزار طالبات نے استفادہ کیا۔ سکولوں کی 18 ہزار طالبات نے سکالرشپ حاصل کی جن میں 3527 اقلیتی طالبات اور 93 معذور طالبات شامل ہیں۔ اسی طرح اس عرصہ کے دوران یونیورسٹی کی سطح پر 2 ہزار طالبات نے پاکستان سکاٹ لینڈ سکالرشپ پروگرام سے استفادہ کیا۔ ان میں سے 283 اقلیتی طالبات اور 43 معذور طالبات شامل ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے پروگرام سے مستفید ہونے والی لڑکیوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شارک ٹینک پاکستان کی ساکھ پر سوالات، اسٹارٹ اپ نے جھوٹے معاہدے کا الزام عائد کیا
Next Article بانی تحریکِ انصاف نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

سیاست

اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

By Hannan Khani
سیاست

کریملن کا ردعمل: ٹرمپ کی تنقید جذباتی کیفیت کا نتیجہ قرار

By Hannan Khani
سیاست

چینی طیارہ بردار بحری بیڑا جاپان کے مشرقی ترین جزیرے کے قریب سمندری حدود میں داخل

By Hannan Khani
سیاست

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے سرکلر ڈیٹ میں صفر اضافے کا ہدف مقرر کر دیا

By Sana Mustafa
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?