MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

متعدی امراض کا پھیلاؤ روکنے کیلئے غیرمعیاری سرنجز پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت

Last updated: جولائی 4, 2026 12:10 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

وزیراعظم شہباز شریف نے متعدی امراض کے پھیلاؤ کے سد باب کیلئے غیرمعیاری سرنجز پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کر دی۔

‎وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایڈز اور ہیپاٹائٹس سی جیسے متعدی امراض کی روک تھام سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

‎وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متعدی امراض کے فوری سدباب کیلئے ملک بھر میں غیر معیاری سرنجوں کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے، جبکہ خلافِ ضابطہ سرنجوں کے استعمال میں ملوث یا اس کی روک تھام میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد اور اسپتالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

‎انہوں نے متعدی امراض پر قابو پانے کیلئے ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے، صوبوں سے مشاورت یقینی بنانے اور وزارتِ قانون کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر قانونی اور ضابطہ جاتی نظام میں ضروری ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

‎وزیراعظم نے کہا کہ قومی سطح پر جامع حکمت عملی کی تشکیل اور اس پر مؤثر عمل درآمد ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔

‎انہوں نے ہدایت کی کہ ادارۂ ادویاتِ پاکستان (ڈریپ) طبی آلات تیار کرنے والی صنعت سے مشاورت کر کے سرنجوں کے ذریعے متعدی امراض کے پھیلاؤ کی مستقل روک تھام کیلئے مؤثر پالیسی اقدامات تجویز کرے۔

‎انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متعدی امراض کے خلاف جاری کوششوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کا تعاون نہایت اہم ہے، جبکہ علاج میں استعمال ہونے والے طبی آلات کی مقامی تیاری اور شعبۂ صحت سے وابستہ عملے کی عالمی معیار کے مطابق تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

‎اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹاسک فورس اور وزارتِ قومی صحت کی جانب سے متعدی امراض کے سدباب کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

‎اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر قانون، وزیرِ مملکت برائے صحت مختار احمد برتھ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، عالمی فنڈ کی نمائندہ، صحتِ عامہ کے ماہرین، ادارۂ ادویاتِ پاکستان کے نمائندگان اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مصطفیٰ کمال کی انڈونیشین وزیرِ صحت سے جنیوا میں ملاقات، شعبہ صحت میں تعاون پر اتفاق
Next Article حیدرآباد ڈویژن ایچ آئی وی وائرس کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ، ایک سال میں 186 بچوں میں وائرس کی تصدیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے

By Neha Ashraf
Health

خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز

By Neha Ashraf
Health

گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

By Neha Ashraf
ریولیوشن میڈیسنز کی نئی دوا، لبلبے کے کینسر کے مریضوں کی زندگی دوگنا کرنے میں کامیاب
Health

ریولیوشن میڈیسنز کی نئی دوا، لبلبے کے کینسر کے مریضوں کی زندگی دوگنا کرنے میں کامیاب

By Misbah Jogyat
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?