MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

’اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے‘ — مریم نواز کی تقریر پر پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

Last updated: اکتوبر 2, 2025 2:04 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ “ہمیں وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم از کم عزت تو دی جا سکتی ہے۔ ایسے رویے رہے تو ہمیں اپوزیشن بینچز پر جانا پڑے گا۔”

’ہمارا پانی؟ ہمیں عزت دیں‘

نوید قمر نے کہا کہ ملک سیلاب کی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے، لوگ قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ “وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر دکھ ہوا۔ یہ کہنا کہ ’ہمارا پانی‘ کیا مطلب رکھتا ہے؟ ہمیں عزت دیں اور عوام کے بارے میں سوچیں۔”

ان کے بیان پر ایوان میں تحریک انصاف اور اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجائے اور انہیں اپوزیشن بینچز پر آنے کی دعوت دی۔

اعظم نذیر تارڑ کی معذرت

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیپلز پارٹی کے تحفظات پر کہا کہ “یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے، اپوزیشن خوش نہ ہو۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

پس منظر

یاد رہے کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب کے بعد پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے متاثرین کی مدد کے لیے عالمی امداد کی اپیل کرنے اور بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے پی پی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ “عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت درکار نہیں۔ ہر مسئلے کا حل صرف بی آئی ایس پی نہیں ہے، اور بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔”

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تھا کہ “پنجاب اگر اپنے حصے کی نہریں نکالنا چاہے تو دوسروں کو کیا تکلیف ہے؟ پنجاب کے عوام کو حق دلانے کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔”

ایوان میں شور شرابے کے دوران اسپیکر نے اجلاس 3 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article علیمہ خان پارٹی میں تقسیم کا باعث بن رہی ہیں، عمران خان کو آگاہ کردیا: علی امین گنڈاپور
Next Article پاکستان نرسنگ کونسل کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
فیصل آباد مدرسہ قتل: استاد نے 15 سالہ طالب علم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا
فیصل آباد مدرسہ قتل: استاد نے 15 سالہ طالب علم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جولائی 1, 2026
ہالینڈ کا فاتحانہ گول، ناروے کی آخری 16 میں برازیل سے ٹکراؤ کی راہ ہموار
کھیل
جولائی 1, 2026
یونان میں تباہ کن جنگلات کی آگ، ہلاکتوں میں اضافہ، فائر فائٹرز بے بس
یونان میں تباہ کن جنگلات کی آگ، ہلاکتوں میں اضافہ، فائر فائٹرز بے بس
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026
لاہور: اندرون شہر مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
لاہور: اندرون شہر مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جولائی 1, 2026
شدید گرمی کی لہر: امریکا کے کروڑوں شہری جھلسنے پر مجبور
شدید گرمی کی لہر: امریکا کے کروڑوں شہری جھلسنے پر مجبور
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026
اوگرا کی جانب سے جولائی 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اوگرا کی جانب سے جولائی 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری
کاروبار اور تجارت
جولائی 1, 2026

You Might Also Like

سیاست

پنجاب کی فکر چھوڑیں، سندھ کا حال دیکھیں: مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو جواب

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

پاکستانی سفارتکاروں کو بھارت میں ہراسانی اور بے دخلی کے نوٹس

By Hannan Khani
بھارت کے وائرل جنریشن زی اکاؤنٹ کے بانی کا کریک ڈاؤن اور دھمکیوں کا الزام
تازہ ترینسیاست

بھارت کے وائرل جنریشن زی اکاؤنٹ کے بانی کا کریک ڈاؤن اور دھمکیوں کا الزام

By Ayesha Masood
آذربائیجان کا اسرائیل کی جانب سے 'آرمینیائی نسل کشی' تسلیم کرنے پر سخت ردعمل
تازہ ترینسیاست

آذربائیجان کا اسرائیل کی جانب سے ‘آرمینیائی نسل کشی’ تسلیم کرنے پر سخت ردعمل

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?